کراچی میں لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔زرائع ( اردو بلیٹن نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کچھ روز قبل ایک نوجوان نے لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور آج وہ گرفتار ہو گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک نوجوان جو سنسان سڑک پر موٹر سائیکل پر جا رہا ہوتا ہے وہ لڑکی کو اکیلا پا کر اس کے ساتھ نازیبا حرکت کرتا ہے۔ لڑکی ایک لمحے کے لیے حواس باختہ ہو جاتی ہے اور وہ نوجوان وہاں سے فرار ہو جاتا ہے۔
لڑکے کے فرار ہونے کے بعد اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیمرے میں محفوظ ہو گئی تھی۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ لڑکے کا چہرہ ویڈیو میں خاصا نمایاں تھا۔ پولیس کے ہاتھ یہ ویڈیو لگی تو انہوں نے اسے ہر پولیس سٹیشن میں پہنچا دیا۔
مجرم کی شناخت ہونے پر اس کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔