فری لانسنگ کے لیے ہترین ویب سائٹس کون کون سی ہیں؟

فری لانسنگ کے لیے بہترین ویب سائٹس کون کون سی ہیں؟
فری لانسنگ جدید دور کا ابھرتا ہوا زریعہ معاش ہے۔ پاکستان سے ہزاروں لوگ فری لانسنگ کے زریعے روزگار کما رہے ہیں۔ فری لانسنگ کے میدان میں خدمات پیش کرنے کے حوالے سے پاکستانی فری لانسرز سر فہرست ہیں۔ ایک نئے بندے کو فری لانسنگ کرنے کے لیے کئی مشکلات پیش آتی ہے۔

جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ فری لانسنگ کیسے شروع کی جائے؟ کونسی ویب سائٹ فری لانسرز کو روزگار فراہم کرتی ہے۔

*ڈیجیٹل ہنر میں مہارت فری لانسنگ کا پہلا قدم ہے*

اس حوالے سے آپ کو پہلا قدم تو یہ اٹھانا چاہیے کہ کسی ڈیجیٹل ہنر میں مہارت حاصل کرنی چاہیے۔ جب آپ کے پاس کوئی ڈیجیٹل ہنر نہیں ہو گا تو آپ فری لانسنگ کر ہی نہیں سکیں گے۔

ایسے ہنر میں مہارت حاصل کریں جس سے آپ کم وقت میں زیادہ پیسے کما سکیں اور خاص طور پہ مستقبل میں ان کی ڈیمانڈ ہو۔ اس حوالے سے گرافک ڈیزائننگ, آرٹی فیشئیل انٹیلیجنس اور ویب ڈوویلپمنٹ کافی اہم ہیں۔

*فری لانسنگ کی بہترین ویب سائٹس*

ڈیجیٹل ہنر سیکھنے کے بعد اگلہ مرحلہ آتا ہے فری لانسنگ میں قدم رکھنے کا۔کونسی ویب سائٹ پر پروفائل بنائی جائے۔ اس حوالے سے ایک بات یاد رکھیں کہ فری لانس میں آج کل بہت کمپیٹیشن ہے۔ اس لیے آپ صرف ایک ویب سائٹ پر انحصار نہ کریں بلکہ متعدد ویب سائٹس پر اپنی پروفائل بنائیں تاکہ آپ کو جلدی کام مل سکے۔

فائیورر اس حوالے کافی اہم ہے۔ فائیورر پہ آپ کو کلائنٹ ڈھونڈنا نہیں پڑتا۔ بلکہ کلائنٹ خود چل کر آپ کے پاس آتا ہے۔ فائیورر پر اچھی سی پروفائل بنائیں۔ زیادہ تر وقت آن لائن رہیں تو آپ کو کام مل جائے گا۔

فائیورر کے بعد اپ ورک فری لانسرز میں کافی مقبول ہے۔ اپ ورک پر آپ کو کلائنٹ کے پروجیکٹ پر پروپوزل بھیجنا پڑتے ہیں۔ ہر ماہ آپ ایک خاص حد تک پروپوزل بھیج سکتے ہیں۔ آپ کی پروفائل کی تمام تفصیلات بھی کلائنٹ کو پروپوزل کے ساتھ نظر آتی ہیں۔

فری لانسر ڈاٹ کام اپ ورک کی طرح کی ایک اور ویب سائٹ ہے۔ اس پر بھی آپ کو کلائنٹ کو پروپوزل بھیجنا ہوتے ہیں۔ اگر کلائنٹ کو آپ کا پروپوزل پسند آ جاتا ہے تو وہ آپ کو کام دینے پر راضی ہو جاتا ہے۔

ان کے بعد گرو ڈاٹ کام اور پیپل پر ہار بھی فری لانسرز کے لیے اچھی ویب سائٹس تصور کی جاتی ہیں۔ فری لانسرز کا مستقبل روشن ہے کیونکہ آنے والا دور ڈیجیٹل ہے۔

سردیوں میں ہمیں الرجی کیوں ہوتی ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں