نزلہ زکام کی بناء پرخاتون ہوئی یاداشت سے محروم.

نزلہ زکام کی بناء پرخاتون ہوئی یاداشت سے محروم.نزلہ زکام جسے ہم ایک عام سی مرض سمجھتے ہیں اور اکثر اوقات اس کے لئے کوئی دوائی بھی استعمال نہیں کرتے۔لیکن یہ آپ کو کس حد تک لے جاسکتی ہے یہ وہی سمجھتا ہے جو اس کنڈیشن سے گزرتا ہے۔

نزلہ زکام کی وجہ سے گلا خراب ہونا معمول کی بات سمجھی جاتی ہے لیکن گلا خراب ہو کر آپ کو کھانسی اور بخار میں بھی مبتلا کر دے گا۔جس کی بناء پر نہ کچھ کھانے کو جی چاہے گا اور نہ ہی گلا خراب ہونے کی بناء پر کچھ کھایا جائے گا۔بھوک کا نہ لگنا،کمزوری کا احساس، جسم درد وہ دیگر امراض کا شکار میں یہ نزلہ زکام کر سکتا ہے۔
یہ وہ عام امراض ہیں جو ہمارے یہاں لوگ روزمرہ کے امراض سمجھتے ہیں اور ان کو معمولی سمجھتے ہوئے نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن برطانیہ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نزلہ زکام سے متاثر ہ ایک خاتون جب صبح نیند سے بیدار ہوئی تو اس کی یاداشت جا چکی تھی۔

خبررساں ادارے کے مطابق اس برطانوی خاتون کو نزلہ زکام اپنے بیٹے سے لگا تھا جس کے بعد وہ رات کو سوئی اور جب صبح سو کر اٹھی تو اسے گزشتہ 20سال سے متعلق کچھ بھی یاد نہیں تھا۔43سالہ یہ خاتون لندن میں مقیم ہے۔

اس کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس کے دماغ میں سے خون بہہ رہا تھا تاہم ابتدائی ٹیسٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ خاتون Encephalitisنامی ایک دماغی بیماری میں مبتلا ہوچکی ہے۔

اس بیماری کی وجہ سے خاتون کو اپنے اہل ِخانہ تو یاد تھے مگر وہ اپنی زندگی کے اہم ترین لمحات شادی،بچوں کی پیدائش،اہلِ خانہ کے ساتھ گزارا ہوا وقت سب بھول چکی تھی۔یاد رہے کہ یہ خاتون ایک صحافی ہے اور اب بھی وہ اپنی ذمہ داریاں ویسے ہی انجام دے رہی ہے کہ شاید یاداشت واپس آجائے۔

نور مقدم کیس: ظاہر جعفر کو سزائے موت‘جبکہ والدین کو بری کر دیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں