ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ق) کے مونس الٰہی کے خلاف 72 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آی اے کے مطابق یہ مقدمہ سات سو بیس ملین روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق ہے اور یہ مونس الٰہی اور دیگر کے خلاف درج کیا گۓ ہے۔ ایف آئی آر میں وضح کیا گیا کہ یہ مقدمہ اینٹی کرپشن سرکل کی رپورٹ کے بعد درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مونس کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دو سال قبل تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مونس مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث تھے.
واضح رہے کہ گزشتہ سال سابق وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کو ملک بھر میں چینی بحران کی تحقیقات کرنے اور اس کا فائدہ اُٹھانے والوں کے خلاف کاروای کا ٹاسک دیا تھا۔
پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔