بھارت میں ایک شخص نے اپنی سابقہ اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کر لی۔

بھارت میں ایک شخص نے اپنی سابقہ اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کر لی۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارتی شہری نے اپنی سابقہ اہلیہ کو سرعام گولیاں مار کر خود بھی خودکشی کر لی۔ بھارت میں بہار کے شہر پٹنہ میں راجیو نامی شخص نے ایک سڑک کے اوپر دو خواتین کو روکا جن میں سے ایک اس کی بیٹی اور ایک اس کی بیوی تھی۔ اس نے دونوں عورتوں کو سرعام گولی مار دی۔ بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اس شخص نے اپنے آپ کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ مرنے والی عورت راجیو نام کے حملہ آور کی سابقہ بیوی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجیو کمار نے پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی بھی کرلی تھی لیکن وہ اپنی سابق اہلیہ کو واپس آنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا نہ ماننے پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی سابقہ بیوی نے آنے سے انکار کر دیا تھا۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ علیدہ رہتی تھی۔ اس پر اس شخص نے طیش میں آ کر دونوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قتل کرنے والے شخص کا زہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا۔ تاہم اس شخص کا معائنہ نہیں کروایا گیا تھا۔ وہ ماں اور بیٹی دونوں کسی شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھیں جب ان کو قتل کیا گیا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ مزید حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔

پچاس سالہ سات بچوں کی ماں, اپنے بیس سالہ آشنا کے ساتھ بھاگ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں