جعلی پیر نے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلا کر دریا میں بہا دیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) یہ واقعہ راولپنڈی کا ہے۔ گزشتہ برس ارسلان نامی ایک جعلی پیر نے ایک نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔ قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے کیے تھے اور ان کو جلا کر دریا میں بہا دیا تھا۔ یہ واقعہ نومبر دو ہزار اکیس میں پیش آیا تھا ۔ مجرم اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔ ایک کا ایک ساتھی گرفتا ہوا تھا جس کا نام باسط تھا۔
پولیس سفاک مجرم کا پیچھا کر رہی تھی اور اب اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق جعلی پیر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو قتل کیا تھا۔ اس کی لاش کے ٹکڑے کیے تھے اور فرار ہو گیا تھا۔ ملزم اور اس کے ساتھی چھ ماہ سے فرار تھے اور پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے۔ پولیس نے ان کا سراغ ملنے پر ان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور پولیس مجرم کو قرار سزا دینے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کر رہی ہے۔