فہد مصطفی نے بہت جلد شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) فہد مصطفی نے بہت جلد شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق فہد مصطفی نے کہا کہ وہ جلد ہی شوبز انڈسٹری کو چھوڑ دیں گے۔ شوبز انڈسٹری میں اب ان کا دل نہیں لگتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فہد مصطفی نے کہا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا معیار پہلے جیسا نہیں رہا۔ پاکستان کے ڈراموں کے فین بہت ہیں لیکن پاکستانی فلمیں دیکھنے والے بہت کم ہیں۔ اس لیے انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کر لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے انڈسٹری میں رہ کر اسے بدلنے کی بہت کوشش کی لیکن ان کی کوششوں کا کوئی خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا۔
انڈسٹری سے ان کا دل اٹھ گیا۔ انٹرویو میں انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ انہوں نے کچھ ایسے کام کیے جو ان کو نہیں کرنے چاہیے تھے۔ پاکستانی ڈراموں کی مانگ اور مقبولیت قابل تعریف ہے۔
عروہ حسین کو شوبز انڈسٹری میں تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اداکار اعجاز اسلم کا بیان آ گیا۔