کراچی میں غریب شوہر عید الفطر پر بچوں کو کپڑے نہ دلا سکا۔ بیوی نے دلبرداشتہ ہو کر تین بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

کراچی میں غریب شوہر عید الفطر پر بچوں کو کپڑے نہ دلا سکا۔ بیوی نے دلبرداشتہ ہو کر تین بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) کراچی میں شوہر نے بچوں کو عید کے کپڑے دلانے سے منع کر دیا۔ ا س پر اس کی بیوی دلبرداشتہ ہو گئی اور بچوں کو لے کر نیٹی جیٹی پل پر چلی گئی اور سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

مزید تفصیلات کے مطابق عائشہ نامی خاتون کا اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑا چلتا رہتا تھا۔ اس کا شوہر کافی غریب تھا۔ عید پر خاتون نے شوہر کو کہا کہ وہ اسے اور اس کے بچوں کو عید کے کپڑے دلوا دے۔ شوہر کے پاس پیسے نہیں تھے اس لیے اس نے انکار کر دیا۔ بیوی بہت اداس ہو گئی۔ وہ دلبرداشتہ ہو کر نیٹی جیٹی پل پر چلی گئی۔ اس نے وہاں جا کر تینوں بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

کافی سارے لوگ اس کو سمندر میں چھلانگ لگاتا ہوا دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے فوراً ریسکیو ٹیموں کو کال کر دی۔ ریسکیو ٹیمیں بروقت پہنچ گئیں۔ ان کی بروقت کاروائی سے خاتون کو بچوں سمیت زندہ نکال لیا گیا۔

ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کے گھر والوں کو اطلاع کر دی گئی ہے اور وہ ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ عائشہ اور اس کے بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

کراچی یونیورسٹی میں خود کش دھماکے سے اڑانے والی لڑکی کے اعضاء ٹیسٹ کے لیے فارنزک لیب بھجوا دیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں