جب ہم صبح اٹھتے ہیں تو اداس کیوں محسوس کرتے ہیں؟

جب ہم صبح اٹھتے ہیں تو اداس کیوں محسوس کرتے ہیں؟

ایسا بہت سے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ شاید آپ کے ساتھ بھی ہو چکا ہے۔ صبح جب آپ جاگتے ہیں تو آپ اداس محسوس کرتے ہیں۔ زندگی بہت بے مزہ لگ رہی ہوتی ہے اور آپ خود کو بہت مایوس محسوس کرتے ہیں۔ ایسا ہونا نارمل ہے۔ یہ کوئی نفسیاتی بیماری نہیں ہے اور اس کا علاج بھی موجود ہے۔

سب سے پہلے اس کی وجوہات جان لیتے ہیں

اس کی وجہ ہمارے جسم میں موجود ہارمون کا نظام ہے۔ جب ہم رات کو سوتے ہیں تو ہمارے جسم میں دوسرے بہت سے نظاموں کی طرح ہارمون کا نظام بھی کام کرنا بند کر دیتا ہے۔ کچھ ہارمون ایسے ہوتے ہیں جو ہمارے دماغ کو خوشی کا احساس دلاتے ہیں۔

ہم زندگی سے مطمئن رہتے ہیں اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔ اگر یہ ہارمون ہمارے جسم میں خارج نہ ہوں تو ہم خود کو مایوس, تھکا ہوا اور اداس محسوس کرتے ہیں۔

اس سے بچنے کے لیے بہت سے طریقے موجود ہیں

سب سے اہم تو یہ ہے کہ آپ اپنے سونے کے اوقات کو منظم رکھیں۔ کبھی ہم دن کو سو جاتے ہیں اور کبھی رات کو۔ کبھی کبھی ہم رات کو بہت دیر سے سوتے ہیں۔ ایسی صورت میں ہماری نیند پر سکون نہیں ہوتی ہے اور ہمارے اندر اداسی کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔

اس کا ایک اور بہترین علاج یہ بھی ہے کہ پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے کیونکہ سبزیاں اور پھل معدنیات اور وٹامن کی کثیر مقدار رکھتے ہیں ۔ اس سے تمام جسمانی نظام کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ اور کبھی اس طرح کی کیفیت پیدا نہیں ہوتی۔

دماغ کو پرسکون رکھنے اور مثبت سوچ پیدا کرنے سے بھی اس طرح کی کیفیت سے بچا جا سکتا ہے۔ جب آپ صبح کو بیدار ہوں اور آپ کو ایسا محسوس ہو تو آپ مثبت سوچیں۔ منفی سوچ سے یہ کیفیت مزید گہری ہو گی۔ منفی سوچ کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔

کھجلی یا خارش سے نجات کے لیے گھریلو ٹوٹکے .

اپنا تبصرہ بھیجیں