کراچی سے دعا زہرا کے بعد, ایک اور لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی۔

کراچی سے دعا زہرا کے بعد, ایک اور لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) کراچی سے دعا زہرہ کے غائب ہونے کے بعد ایک اور لڑکی لاپتہ ہو گئی۔ لاپتہ ہونے والی لڑکی میٹرک کی طالبہ ہے اور وہ 20 اپریل سے لاپتہ ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق کراچی سے پراسرار طور پر غائب ہونے والی دعا زہرہ کا سراغ تو ابھی تک نہیں ملا ۔ لیکن اس کے بعد شہر قائد سے ایک اور لڑکی اغوا ہو گئی ہے۔

لڑکی کی ماں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیٹی 20 اپریل کو اغوا ہوئی ہے۔ بیس اپریل کے دن جب وہ کسی کام سے باہر گئی تھی تو اس کی بیٹی کو پیچھے سے کچھ لوگوں نے اغوا کر لیا۔

جب وہ واپس آئی تو اس کی بیٹی گھر پر موجود نہیں تھی۔ وہ سعود آباد کے تھانے میں پولیس کے پاس ایف آئی آر درج کروانے گئی۔ لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ آپ کی بیٹی اپنی مرضی سے ہی کسی کے ساتھ فرار ہو گئی ہو گی۔ محلے کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے لڑکی کو کار پر جاتے ہوئے دیکھا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے دعا زہرا نامی ایک لڑکی کئی روز سے غائب ہے۔ دعاء زہرا کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرا اپنی مرضی سے کسی کے ساتھ فرار ہو گئی ہے۔ جبکہ اس کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ کچھ شواہد اس بات کے بھی ملے ہیں کہ دعا زہرا سے سانگھڑ کے گاؤں کے رہنے والے ایک لڑکے نے شادی کرلی ہے اور وہاں چھپ کر اس کے پاس رہ رہی ہے۔

بچوں نے عید کے کپڑے مانگے تو مہنگائی سے تنگ باپ نے خود کشی کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eleven + thirteen =