شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو گزشتہ روز خطرناک حادثہ پیش آیا۔ ان کی گاڑی کو کسی نے پیچھے سے ٹکر مار دی تھی جس سے ان کی گاڑی الٹ گئی تھی۔ اس حادثے میں ڈاکٹر شہباز گل کی جان بال بال بچی تھی۔ وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم اب پولیس نے اس شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس نے شہباز کی گاڑی کو ٹکر ماری تھی۔ حامد میر نے گرفتار کیے گئے شہری کی تصاویر بھی شئیر کر دی ہیں۔
سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہری وجاہت علی اور اس کی گاڑی کی تصویر جاری کی ، سینئر صحافی کا کہناتھا کہ گل کی گاڑی کے ساتھ ٹکرانے والی گاڑی کا سراغ مل گیا ،حادثے کے وقت گاڑی چلانے والے شخص وجاہت علی کو حراست میں لیا گیا ہے۔
شہری وجاہت علی نے یہ گاڑی نزیر احمد سے کرائے پر لی تھی۔ حامد میر نے وجاہت علی کی گرفتاری کی تصاویر بھی ٹوئیٹر پر شئیر کی ہیں۔ وجاہت علی سے اس کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ان پر حملہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔ یہ ایک قاتلانہ حملہ تھا۔
شہباز گل کی گاڑی کے ساتھ ٹکرانے والی گاڑی کا سراغ مل گیا حادثے کے وقت گاڑی چلانے والے شخص وجاہت علی کو حراست میں لیا گیا ہے اس نے یہ گاڑی طاہر نذیر سے کرائے پر لی تھی حافظ آباد پولیس کو اس معاملے میں شہباز گل کا بیان بھی لینا چاہئیے جن کا الزام ہے کہ انہیں جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا pic.twitter.com/0kafwCHWOE
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) May 6, 2022
پی ٹی آئی کے رہنماء شہباز گل کی گاڑی کو موٹروے پر خطرناک حادثہ پیش آ گیا۔ ویڈیو منظر عام پر