یہ کیوں پیچھے رہ رہا تھا:گھی کی قیمتوں میں بھی 20سے25روپے کلو اضافہ.

یہ کیوں پیچھے رہ رہا تھا:گھی کی قیمتوں میں بھی 20سے25روپے کلو اضافہ.جب تمام چیزیں اوپر کو اُڑ رہی ہیں تو اچانک گھی کو بھی یاد آئے کہ اونچی اوڑان تو بھری تھی لیکن باقی چیزیں اوپر جا پہنچی ہے کیوں نہ میں بھی تھوڑا سا اور اُڑ لوں کیونکہ ابھی تک لوگوں کے ہاتھ مجھ تک پہنچ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں تھوڑی سی کمی تو کر دی لیکن اس خسارے کو پورا کرنے کے لئے اسی دن گیس کی قیمتوں میں 16.35فیصد اضافے کی خبریں گردش کر رہی تھیں جو کہ اگلے ہی دن حقیقت میں نوٹیفکیشن منظور ہوتا دکھا ئی دیا۔

اب اس کے بعد عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے بناسپتی گھی کی قیمتوں میں 20سے 25روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔چیئر مین کراچی ریٹیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے رکن کا کہنا ہے کہ ڈالڈا گھی اور تیل کی قیمتیں اس وقت بڑھ کر 460اور 470ہوگئی ہیں۔مزید سویا پریم گھی و تیل 450روپے فی کلو،میزان تیل کی قیمت 450روپے فی کلو جبکہ کھلا پکوان تیل 420روپے فی کلو ہوچکا ہے۔

فرید قریشی نے کہا کہ ان کمپنیوں کو کوئی بھی روکنے والا نہیں جب چاہتی ہیں قیمتیں بڑھا دیتی ہیں۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کراچی کوقیمتیں کنٹرول کرنے کے احکامات دینے چاہئیں۔ہر کوئی اپنی من مرضی کر رہا ہے‘کیا کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ انہیں اس سے روکا جائے۔یاد رہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ایک سال کے اندر خوردنی تیل کی قیمت میں 41.03فیصد اضافہ ہوا ہے

آج تاریخی دن ہے‘وزیر اعظم خود میچ دیکھنے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں