روزمرہ زندگی کے عام سوالات جن کے جوابات آپ کو معلوم نہیں .

روزمرہ زندگی کے عام سوالات جن کے جوابات آپ کو معلوم نہیں.بعض عام سی چیزوں سے متعلق عام سوالات کے جوابات بھی اکثر ہمیں معلوم نہیں ہوتے اور نہ ہی ہم کبھی اس کی کھوج لگانے کی کوشش کرتے ہیں ۔بس یہ سوچ کر ہی اکتفا کیا جاتا ہے کہ بس یہ ہے تو ہے۔ ہمیں یہ جان کر کیا کرنا ہے کہ یہ ایسا کیوں ہے۔ذیل میں کچھ ایسے ہی سوالوں کے جوابات آج آپ کو بتارہے ہیں ۔اُمید کی جاتی ہے کہ یہ یقیناً آپ کے علم میں اضافہ ہوگا۔

ٹیکسی اور سکول بس کا پیلا رنگ ہی کیوں؟

دنیابھر کے زیادہ تر ممالک میں ٹیکسی اور سکول بس پیلے رنگ کی ہی ہوتی ہےجس کی وجہ پیلا رنگ خود ہے کیونکہ یہ رنگ دوسرے رنگوں کی نسبت زیادہ جلدی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہاں تک کہ آپ اس رنگ کو اندھیرے میں بھی پہچان سکتے ہیں۔

شناختی کارڈ کی تصویر میں ہم مسکراتے کیوں نہیں سکتے؟

جب ہم پاسپورٹ، ویزا، یا دیگر اہم دستاویزات کے لئے تصاویر بنواتے ہیں تواس وقت ہمارے چہرے کے تاثرات نارمل ہوتے ہیں یہاں تک کہ ہمیں منہ بھی لازمی بند کرنا ہوتا ہے۔جس کی وجہ بائیو میٹرک سکینرز ہیں جو 2005 میں شروع کیے گئے تھے، سکینرز صرف اس صورت میں کسی شخص کے چہرے کو پہچان سکتے ہیں جب یہ نارمل حالت میں رہتا ہے ۔اس وجہ سے ہم ایسی دستاویزات کے موقع پر لی گئی تصویروں میں مسکرا نہیں سکتے۔

پاسپورٹ نارنجی یا جامنی رنگ میں کیوں نہیں ہوتا؟

پاسپورٹ کے نارنجی یا جامنی نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ کوئی بھی ملک اپنے پاسپورٹ کے لئے چمکدار رنگ منتخب کرنا پسند نہیں کرتا کیونکہ یہ سرکاری معاملات کی ترجمانی نہیں کرسکتے اور سنجیدہ رنگ نہیں معلوم ہوتے۔

ٹینس بال سبز یا پیلی ہی کیوں؟

اگر ٹینس بال کے آغاز کو دیکھا جائے توٹینس بال ابتداء میں سفید اور کالے رنگ میں ہوتی تھی لیکن ان رنگوں کا مسئلہ یہ تھا کہ ٹی وی پر میچ کے دوران اس رنگ کی بال نمایاں انداز میں ناظرین پر ظاہر نہیں ہوپاتی تھی جس کے بعد کھیلوں کی کمیونٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہمیشہ ٹینس بال پیلے رنگ کی استعمال کی جائے گی جو واضح انداز میں دیکھی جاسکتی ہے۔اس کے بعد سے اب تک اس کا رنگ ہلکا سبز یا پیلا ہی ہوتا ہے۔

ایک ہی سوڈا ڈرنک لیکن پیکنگ الگ کے ساتھ ذائقوں میں فرق کیوں؟

اگر آپ ٹین پیک او ربوتل ولا دونوں قسم کا سوڈا پیتے ہیں تو نے محسوس کیا ہو تو کین میں سوڈا ڈرنک کا ذائقہ پلاسٹک بوتلوں میں سوڈا ڈرنک سے مختلف ہوتا ہے جبکہ کمپنی دونوں پیکنگ میں ایک جیسا ہی ڈرنک فروخت کرتی ہے- کین میں ایلومینیم میں ایک پولیمر استر ہوتا ہے جو کچھ ذائقوں کو جذب کر سکتا ہے۔ اور دوسری جانب بوتل کی شکل کی صورت میں ذائقہ مختلف ہوتا ہے کیونکہ پلاسٹک کیمیکل – acetaldehyde ہے جو ذائقہ کو بھی بدل دیتا ہے۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بننا؟

ڈاکٹروں کے مطابق تھکن اور نیند کی کمی ہماری آنکھوں کے گرد خون کی گردش کو سست روی کا شکار بنا دیتی ہے جس کی وجہ سے حلقے ظاہر ہونے شروع ہوجاتے ہیں جبکہ اس کی ایک وجہ ٹینشن اور ڈپریشن بھی ہوتی ہے۔

انڈیا کے شہری نے ٹرین کو حادثے سے بچا لیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں

12 − three =