پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے چین نے 100 ملین یوآن کی امداد کا اعلان کر دیا.

چین نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لیے 100 ملین یوآن کی مالی امداد کا اعلان کر دیا.

مالی امداد کا اعلان پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی جانب سے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیجے گئے پیغام میں کیا گیا۔

پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ نے ملک میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر پاکستانی قیادت اور عوام کے ساتھ دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

چین نے 100 ملین یوآن کی امدادی گرانٹ کا اعلان کیا، اس کے علاوہ 25,000 خیمے اور دیگر امدادی اشیاء بھی بھیجی گئیں۔ 300 خیموں پر مشتمل امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج کراچی پہنچے گی۔ چینی سفیر یہ سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے۔

صدر شی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان میں حال ہی میں شدید سیلاب آیا ہے جس سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

صدر شی نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے اور اپنے نام سے متاثرین پر گہرے تعزیت کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں، زخمیوں اور متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

چینی سفیر نے حکومت پاکستان کو امدادی کاروائ کے بارے میں چینی قیادت کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت اور چین کے عوام نے ہمیشہ فراخدلی سے پاکستانی عوام کی حمایت کی ہے۔

شنگھائی چین میں دنیا کا بلند ترین ریسٹورانٹ تیار.

اپنا تبصرہ بھیجیں