زرائع ( اردو بلیٹن ) گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ایک آدمی نے نو سال کی ایک بچی سے جنسی زیادتی کی ہے۔ یہ واقعہ گوجرانوالہ جنڈیالہ باغوالہ نامی ایک علاقے میں پیش آیا۔
بچی سے زیادتی کرنے کے بعد مجرم فرار ہو کر بھاگ ہو گیا۔ بچی کے لواحقین نے ایف آئی آر کروانے پر مجرم کی تلاش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی۔ جس کے دو گھنٹے بعد مجرم کا کھوج لگا کر اس کو گرفتار کر لیا گیا۔
مجرم کا نام عثمان ہے۔ عثمان نے گرفتاری کے فوراً اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے تاہم مجرم سے مزید تفشیش کی جا رہی ہے۔ مجرم اور بچی کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا اور اس کے بعد مجرم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس مجرم کو سخت سزا دلوانے کی کوشش کر رہی ہے۔