سرگودھا میں گیارہ سالہ بچے کے قتل کی دردناک واردات.

سرگودھا میں گیارہ سالہ بچے کے قتل کی دردناک واردات, قتل کے بعد بچے کی آنکھیں نوچ ڈالی اور لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) سرگودھا میں گیارہ سالہ بچے کے قتل کی دردناک واردات ہو گئی۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ قاتلوں نے بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا۔ بچے کی آنکھیں نوچ دی گئی ہیں۔ اس کی لاش کو کلہاڑی سے ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا۔ بچے کی لاش کھیتوں سے ملی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے چک 27 میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ جو بہت ہولناک ہے۔ بچے کا نام فیاض ہے۔ اس کی عمر صرف گیارہ سال تھی۔ والدین کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی بھی نہیں تھی۔ بچے کی ٹکڑوں میں بٹی لاش والدین کو کھیتوں سے ملی ہے۔

علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لوگوں نے احتجاج کے لیے اجنالہ روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ کو بلاک کر دیا ہے۔ لوگ قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ والد کے بتانے پر تین افراد کو مشتبہ سمجھ کر گرفتار کر لیا ہے۔

آر پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان سے تفشیش جاری ہے۔ جلد ہی تمام حقائق سامنے آ جائیں گے۔

پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں