ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا نے پیر کے روز پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوۓ کہا کہ وہ مادر وطن کے دفاع کے ضامن ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، CJCSC نے اسلام آباد میں NUST انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (NIPS) میں “علاقائی ماحول اور سیکیورٹی کی ضروریات” کے موضوع پر سیمینار کے دوران کلیدی خطاب کیا۔
چیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیتیں مادر وطن کے دفاع اور سالمیت کی ضمانت دیتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: “پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو تمام سیاسی جماعتوں اور پاکستانی عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ NCA، اپنی تمام سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ، اسٹریٹجک پروگرام کے لیے مضبوط کھڑا ہے۔”
آئی ایس پی آر کے مطابق سی جے سی ایس سی نے زور دے کر کہا کہ قومی سلامتی ناقابل تقسیم ہے اور یقین دلایا کہ پاکستان کسی بھی صورت میں اپنے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
شارٹ فال 7,000 میگاواٹ سے تجاوز کرنے پر توانائی کا بحران بد ترین صورتحال اختیار کرگیا۔