گاڑی بن گئی ہیلی کاپٹر.اگر انسان چاہے تو کیا نہیں کرجاتالیکن یہ کیا نہ کرنے کی کوئی وجہ بھی تو ہو کیونکہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے جب ضرورت پیش آئے گی تو ہی اس کے لئے تگ و دو کی جاتی ہے۔ایسے ہی بھارت میں ایک شخص کو ضرورت پیش آتی ہے ہیلی کاپٹر کی لیکن وہ ہیلی کاپٹر خرید نہیں پایا تو اسے خیال آیا کہ کیا ہوا جو خرید نہیں سکتا‘اپنی گاڑی کو تو ہیلی کاپٹر میں کنورٹ کرسکتا ہوں ناں۔
تو اس نے اپنی ضرورت کے پیش نظر کوشش جاری رکھی اور کامیاب ہو گیا گاڑی کو ہیلی کاپٹر میں کنورٹ کرنے میں۔اب نہ صرف وہ اپنی ضرورت پوری کر چکا ہے بلکہ حیران کن طورپر اس نے ایک نیا آئیڈیا بھی دے دیا ہے اور صرف یہی نہیں اب وہ اپنی اسی ہیلی کاپٹر کار کو شادیوں پر کرائے پر بھی دے رہا ہے۔
جس کی بدولت وہ بھی خوش ہے اور اسے سستے داموں شادیوں پر بک کروانے والے بھی خوش۔بھارت کے علاقے بہار میں رہنے والے گڈوشرما نے 2لاکھ روپے خرچ کرکے اس کار کو ہیلی کاپٹر میں تبدیل کیا ہے۔
اس کے مطابق شادیوں کے سیزن کے دوران اس نے ہیلی کاپٹر کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا ہے لیکن ان کا کرایہ بہت زیادہ ہونے کی بناء پر لوگ اپنی یہ خواہش پوری نہیں کرپاتے۔ان سب باتوں کو دیکھ کر اس نے یہ کوشش کی ہے اور وہ کامیاب ہو گیا ہے۔اب وہ ایک شادی پر ہیلی کاپٹر بکنگ کا 15000روپے کرایہ لیتا ہے۔گڈو کے مطابق اس کا یہ خواب بچپن سے تھا کہ ایسا کروں اور مجھے اپنے اس خواب کی تکمیل میں 7ماہ لگے ہیں۔
سبزل روڈ کوئٹہ سے 12سالہ بچی کی لاش برآمد‘زیادتی اور تشدد کیا گیا.