سمندر کے کنارے واقع سڑک پر مگر مچھ سے گاڑی ٹکڑا گئی۔ انتہائی افسوس ناک خبر .زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا ہے۔ ایک 59 سالہ امریکی شخص کار پر جا رہا تھا کہ ایک مگرمچھ اچانک سامنے آ گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق مگر مچھ سڑک پار کر کے دوسری طرف جا رہا تھا کہ امریکی شخص کی کار اس س ٹکڑا گئ۔ اس حادثے کی نتیجے میں امریکی شخص کی کار الٹ گئی اور لڑکھتے ہوئے نزدیکی کھائی میں جا گری۔ امدادی ٹیمیں وہاں پہنچی اور کار کے ملبے میں سے اس شخص کی لاش نکالی۔ لیکن اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اس خوفناک حادثے میں مگر مچھ بھی زندہ نہیں بچا۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کئی مقامات پر سمندر کے کنارے سڑکیں بنائی گئی ہیں۔ امریکہ میں تین لاکھ سے زائد مگر مچھ موجود ہیں اور یہ مگر مچھ سمندر سے نکل کر اکثر اوقات سڑک پر آ جاتے ہیں۔ سڑک پر ان کے آنے سے اکثر ایسے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ امریکی وائلڈ لائف کے محکمے سڑک کے کنارے باڑ لگا رہے ہیں تاکہ ایسے حادثات کو روکا جا سکے۔
بھارت میں ظلم کی انتہاء , بوڑھا باپ بیٹی کی لاش کاندھے پر ڈال کر دس کلومیٹر چلتا رہا, ویڈیو وائرل .