برطانوی رکن پارلیمنٹ, چیمبر میں فحش فلمیں دیکھتے ہوئے پکڑا گیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) برطانوی رکن پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں فحش فلمیں دیکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ پارلیمنٹ کی ممبر دو خواتین نے اس شخص کو فحش فلمیں دیکھتے ہوئے دیکھ لیا تو انہوں نے اس کی شکایت چیف وہپ کرس ہیٹن ہیرس سے کی جو اصل میں پارلیمینٹ کے بڑے عہدے پر فائز ہوتے ہیں۔
اس معاملے کے نظر میں آنے کے بعد مزید 12 اراکین ایسے بھی سامنے آئے جنہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ وہ اپنے کئی ساتھی اراکین کو فحش فلمیں دیکھتے ہوئے پکڑ چکے ہیں۔ ایسے افراد میں سابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے بھی شامل ہیں۔
پارلیمینٹ ارکان کے بڑھتے ہوئے اس رجحان پر اظہار تشویش کیا جا رہا ہے۔
جن خواتین ارکان نے اس شخص کو فحش فلمیں دیکھتے ہوئے پکڑا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے شخص کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور اس کو پارٹی کی رکنیت سے بھی مستعفی کیا جائے۔
ترجمان چیف وہپ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ اس طرح کا رویہ قطعی ناقابل قبول ہے اور ذمہ دار شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تاہم ان کی طرف سے اس رکن پارلیمنٹ کی شناخت سامنے نہیں لائی گئی۔
واضح رہے کہ ایسا پہلے بھی کئی بار ہو چکا ہے۔ بہت سے اراکین کو فحش فلمیں دیکھتے ہوئے پکڑا گیا۔