برازیل کے 9 شادیاں کرنے والے شخص نے اپنی سب سے بڑی مشکل بتا دی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) برازیل کا وہ شخص جس نے نو شادیاں کیں۔ اس نے اپنی سب سے بڑی مشکل لوگوں سے شئیر کر دی۔ آرتھر نامی شخص جس نے 9 شادیاں کیں اس نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے لیے سب سے بڑی مشکل بیویوں کے درمیان حسن سلوک کرنا ہے۔ وہ اپنی 9 بیویوں کو نہ تو مناسب وقت دے پاتا ہے اور نہ ہی ان کو خوش رکھ سکتا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق آرتھر نامی شخص نے 9 شادیاں کر رکھی ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس کے لیے سب سے بڑی مشکل سب بیویوں کو خوش رکھنا ہے۔ وہ سب کے لیے وقت نہیں نکال سکتا۔ اس نے اس کام کے لیے ٹائم ٹیبل بھی بنایا تھا لیکن وہ اس میں ناکام رہا۔ ٹائم ٹیبل بنانا الٹا اس کے لیے ہی نقصان دہ ثابت ہو گیا۔
وہ ٹائم ٹیبل کے مطابق بیویوں کو وقت دیتا ہے تو اسے فطری خوشی نہیں مل پاتی جو عام طور پر بیوی سے ملنے پر ہوتی ہے۔
آرتھر کو لگتا ہے کہ وہ کوئی بے جان چیز ہے۔ اس سے ملنے کی خواہش نہیں ہوتی لیکن وہ ٹائم ٹیبل کی مجبوری کے تحت اس سے ملتا ہے۔ یہ ایک غیر فطری عمل ہوتا ہے جس میں اس کو خوشی نہیں مل پاتی۔ پچھلے سال آرتھر نامی برازیلی شخص نے ایک ساتھ 9 عورتوں سے شادی کی تھی۔
آرتھر کی اجتماعی شادی کی خبر انٹرنیشنل میڈیا کی زینت بنی تھی۔ لیکن وہ سب کو خوش رکھنے میں نا کام ہو چکا ہے۔ اس کی ایک بیوی نے طلاق لینے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے ۔ تاہم آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ اس بیوی کے طلاق لینے پر کسی دوسری عورت سے شادی کر لے گا۔