بد بخت بیٹے نے فائرنگ کر کے بوڑھے باپ کو قتل کر دیا۔

بد بخت بیٹے نے فائرنگ کر کے بوڑھے باپ کو قتل کر دیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) یہ واقعہ بوریوالہ میں پیش آیا ہے۔ معمولی سی تکرار پر بیٹا تیش میں آ گیا اور پسٹل نکال کر باپ پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس نے پے درپے کئی فائر کر کے باپ کو موقع پر قتل کر دیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بوریولہ کے اس افسوس ناک واقعے کے بعد ملزم قتل کرنے کے بعد فوری طور پر فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بیٹے اور باپ کے درمیان تنازع کی کوئی خاص وجہ نہ تھی۔ ملزم معمولی سی بحث پر تیش میں آیا اور باپ کو قتل کر کے اپنی دنیا اور آخرت برباد کر لی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کی اور پھر ورثاء کے حوالے کر دی۔ ملزم تاحال فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی اداکار کی ٹریفک حادثے میں موت کی جھوٹی خبر وائرل

اپنا تبصرہ بھیجیں