لاہور انارکلی میں بم دھماکہ تقریباً آج دوپہر دو بجے ہوا. دھماکہ شدید نوعیت کا تھا. دھماکہ عین اس وقت ہوا جب بازار میں خوب چہل پہل تھی. دھماکہ کے شور سے نا صرف جانی اور مالی نقصان ہوا بلکہ بازار میں افراتفری پھیل گئی.
تاہم عثمان بزدار نے انارکلی دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لیا. متعلقہ حساس اداروں سے رپورٹ طلب.
تازہ ترین غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 22 افراد زخمی ہوگئے. زخمیوں کو مقامی افراد کی مدد سے ہسپتال پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے.
عام شہریوں کے مطابق ٹائم بم لوہاری اور انارکلی کے درمیان بینک الحبیب لمیٹڈ کے سامنے ہوا. دھماکہ کی تحقیق کے لیئے وزیر اعلی نے پولیس فورس کو احکامات جاری کیۓ.
یاد رہے انارکلی انتہائی مصروف بازار ہے. بم دھماکہ کی وجہ بننے والی ناقص پارکنگ کا نظام ہے اور بے ہنگم ٹریفک بھی ہے. سیکیورٹی انتظام کی ناقص صورتحال ہے. مزید یہ کہ لاہور انارکلی بم دھماکہ کی جگہ کے عین وسط میں نیو انارکلی تھانہ بھی موجود ہے.
تاہم بہترین تحقیقات سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے ہی ہوسکیں گی.
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ظاہر جعفر کے جارحانہ رویے پر جج کی وارننگ