پشاور قصہ خوانی کی مسجد میں خودکش دھماکہ30افراد شہید55زخمی.

پشاور قصہ خوانی کی مسجد میں خودکش دھماکہ‘30افراد شہید55زخمی.یہ دھماکہ پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں نماز شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہوا۔

دھماکے کے وقت نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی جس کی بناء پر 30افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ 50سے زیادہ افراد اس دھماکے میں زخمی ہونے کی خبر ابھی تک موصول ہوئی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ ہونے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

پورے علاقے میں ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں اور ریسکیو 1122کی 15ایمبولینس فوری موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ریسکیو ٹیموں کے مطابق 40کے قریب زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اس دھماکے کے پیش نظر پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ریسکیو ٹیموں کے مطابق زخمیوں میں پیشتر شدید زخمی ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے باعث LRHمیں ریڈ الرٹ اضافی طبی عملے کو بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے پولیس پر فائرنگ کی اور بعدازاں مسجد میں داخل ہو کر حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔عینی شاہد نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو منبر کےسامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔ یہ واقعہ تقریباً 12 بجکر 55 منٹ پر پیش آیا اس وقت مسجد پوری بھری ہوئی تھی۔پشاور قصہ خوانی کی مسجد میں خودکش دھماکہ‘30افراد شہید55زخمی

اپنا تبصرہ بھیجیں