خواتین کا سمارٹ فون ہی ان کی خوبصورتی کا دشمن:تحقیق.

خواتین کا سمارٹ فون ہی ان کی خوبصورتی کا دشمن:تحقیق.حال ہی میں ہونے والی ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین کی خوبصورتی کا دشمن ان کا اپنا ہی سمارٹ فون ہے۔یہ تحقیق برطانوی ماہرین نے کی ہے جن کے مطابق چہرے پر جھریوں کی وجہ عمر میں اضافہ یا میک اپ کے استعمال کے علاوہ بھی کچھ اورہوسکتی ہیں اور وہ وجہ ہے جدید موبائل فون‘کیونکہ یہ جدید موبائل فون خواتین کے چہرے پر جھریوں کا باعث بن رہے ہیں۔

برطانوی ماہرین نے اپنی 18ماہ کی رپورٹ کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ خواتین کے حسن کا سب سے بڑا دشمن ان کا اپنا موبائل فون ہی ہے۔ماہرین کے مطابق چھوٹی سکرین پر دیر تک دیکھنے سے ٹینشن کی کیفیت پیدا ہوتی ہے‘جس کی بناء پر چہرے کی جلد میں تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔جس میں خاص کر بھوؤں کے سکڑنے کا عمل شدیدحد تک واقع ہوتا ہے جو کہ پورے چہرے کی جلد کو متاثر کرتا ہے۔

ماہرین نے لندن کی ایک نامور بیوٹی تھراپسٹ نکولا جوز سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ان کے پاس ایسی درجنوں لڑکیاں آچکی ہیں جو کہ اپنی کم عمری میں ہی چہرے کی جھریوں کا شکار ہوچکی ہیں اور جب ان لڑکیوں سے ان کی مصروفیات،عادات اور کھانے پینے کی تفصیل اکٹھی کی تو اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ آئی فون کا ہی ردعمل ہے۔

اپنی اس تحقیق کو کنفرم کرنے کے لئے انہوں نے ٹیکنالوجی اور صحت کے ماہرین سے بھی ملاقاتیں کی جن کے بعد ان کا شک یقین میں بدل گیا اور تصدیق ہو گئی کہ چھوٹی سکرین پرزیادہ دیر دیکھنے سے یہ ردِعمل ضرور پیدا ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے طبی ماہرین نے کہا کہ اگر آپ بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے کی جھریوں کا شکار ہورہے ہیں تو آپ کی پریشانی کا مناسب حل مل چکا ہے۔ہم آپ کو ایسے طریقے بتا رہے ہیں کہ جنہیں آزما کر آپ مزید جوان نظر آئیں گے۔سب سے پہلے تو کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے لئے آپ کو چند غلط عادات سے پرہیز اور احتیاط کرنی ہوگی۔

مزید یہ کہ سورج کی تپتی دھوپ میں باہر نہ نکلیں‘اگر نکلیں تو سن بلاک لگا کر نکلیں،ایسے کپڑوں کا استعمال کریں جو آپ کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچائیں‘سگریٹ نوشی اور الکحل سے پرہیز کریں اور موسچرائزر کا باقاعدہ استعمال کریں۔

ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں فیٹی ایسڈ موجود ہو‘اپنا چہرہ بار بار دھوتے رہیں جس سے جلد میں موجود قدرتی آئل دور ہوجاتا ہے۔جلد پر وٹامن سی والی اچھی کریم کا استعمال کریں۔اس سے آپ کے چہرے کی جھریاں اور چھائیاں کم ہوسکتی ہیں اور آپ جوان لگنے لگیں گی۔

پلاسٹک کے خاتمے کے لیے تاریخی معاہدہ 2024 میں نافذ العمل ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں