عمرے کی ادائیگی کے بعد بابر اعظم کی نئی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل۔

عمرے کی ادائیگی کے بعد بابر اعظم کی نئی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی عمرہ ادائیگی کے بعد سوشیل میڈیا پر شئیر کی گئی تصاویر کو سوشیل میڈیا صارفین نے خاصی پزیرائی دی۔ بابر اعظم کی نئی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائر ہو رہی ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کچھ روز قبل سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔ عمرے کی ادائیگی کے دوران انہوں نے جو تصاویر بنائی تھیں وہ سوشیل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہیں۔ سوشیل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو بہت پسند کیا ہے اور لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ سوشیل میڈیا صارفین ان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

اپنی تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ کے پہلے گھر کی دہلیز پر حاضری نصیب ہوئی اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مسجد الحرام میں اللہ تعالیٰ کا مہمان ٹھہرا۔

عمرے کی ادائیگی کی تصاویر میں انہوں نے احرام باندھ رکھا ہے۔

پرندے کا میرے سر پر بیٹھنا میرے لیے برا ثابت ہوا, اداکارہ اشنا شاہ کا تبصرہ سوشیل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × 4 =