کراچی پولیس کے مطابق بارش سے متعلقہ واقعات کی وجہ سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہوئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی شام سے وقفے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس سے نظام زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔
سب سے بڑھ کر شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی کئی گھنٹوں سے معطل ہے جس سے لوگوں کو اپنے روزمرہ کے کاموں کو جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
سندھی مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (ایس ایم سی ایچ ایس) بلاک بی گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہے، جبکہ ڈی ایچ اے کے خیابانِ بدن کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)، کلفٹن، ملیر، ایئرپورٹ روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کی مرکزی سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
رہائشی علاقوں کے علاوہ نیپا چورنگی فلائی اوور، قیوم آباد چورنگی، آرٹس کونسل چورنگی، سپریم کورٹ رجسٹری، زینب مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ اور ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کی کئی اہم سڑکیں بارش اور سیوریج کے پانی سے بھر گئی ہیں، جس سے ٹریفک متاثر ہو رہی ہے۔
-
https://www.facebook.com/raymond.sparkes/videos/399663865328029/
بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر کراچی کے عوام سڑکوں