سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی.
پی پی پی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف زرداری جو ان دنوں لاہور مقیم ہیں اور سیاسی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔آج ان کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہوں نے تمام ترسیاسی مصروفیات ترک کر دی ہیں۔سابق صدر کی علالت کے بعد ان کے ذاتی معالج کراچی سے لاہور پہنچ چکے ہیں ۔
ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔سابق صدر اپنی صحت کے حوالے سے اس حد تک احتیاط سے کام لیتے ہیں کہ جب آصف علی زرداری شہباز شریف کی دعوت پر ان کے پاس گئے تو وہ اپنے ساتھ اپنا کھانا بھی لے کر گئے اور وہی کھانا کھایا۔
ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیاری تعلیم پر سوال اٹھا دئیے.