بھارتی ادکار ارجن کپور کی جسمانی تبدیلی نے سب کو متاثر کر دیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارتی اداکار ارجن کپور جنہوں نے فلم عشق زادے سے شہرت حاصل کی ان کی جسمانی تبدیلی نے ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق اداکار ارجن کپور نے اپنے جسم کو فٹ رکھنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ وہ پندرہ مہینوں سے محنت کر رہے ہیں اور جسم کو چست بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی کافی موٹے تھے تاہم ان کی پندرہ ماہ کی محنت نے ان کو کافب تبدیل کر دیا ہے۔ ان کی حالیہ تصاویر نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
اداکار ارجن کپور نے اپنی زبردست جسمانی تبدیلی اور حیرت انگیز ٹرانسفارمیشن سے سب کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹائیگر شروف جیسے بننا چاہتے ہیں لیکن ان جیسا بننا بہت مشکل ہے کیونکہ ٹائیگر شروف بننا آسان نہیں ہے۔ وہ صبح چار بجے جاگتے ہیں۔ ورزش کرتے ہیں اور وہ ڈانس بھی اچھا کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ارجن کپور کی نئی فلم ولن ریٹرنز 29 جولائی 2022 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ وہ آج کل اس فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل لڑکی کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل۔