بادام سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ-آنکھوں کے گرد موجود سیاہ حلقے انسان کی خوبصورتی کو پھیکا کر دیتے ہیں۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے موجود ہوں تو انسان پرکشش اور جازب نظر نہیں لگتا۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے آ جانے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن اس کا موثر علاج بادام میں ہے۔ زیل میں ہم آپ کو آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں جس میں بادام استعمال ہوں گے۔
بادام کا تیل آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے بادام کا تیل لے کر آنکھوں کے سیاہ حلقوں پر مساج کریں۔ اس کے چند دن کے استعمال سے آپ خود ہی فرق محسوس کریں گے۔ بادام کا تیل سیاہ حلقوں کو دور کر کے جگہ کو نکھار دیتا ہے اور جلد کو نرم اور ملائم بناتا ہے۔
ایک سال سے کم عمر بچوں کو شہد نہ کھلائیں۔ ماہرین صحت نے بڑی وارننگ جاری کر دی۔