ادرک کے فوائد
ادرک ایک پھولدار پودا ہےجس کا تعلق ‘زنگی بریشی’ فیملی سے ہے ۔اس فیملی میں ہلدی اور الائچی بھی شامل ہیں۔ ادرک کی جڑ یا ادرک کو مصالحےاور روایتی ادویات کے طور پر بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔
(ادرک کے فوائد)ادرک گرم اور مرطوب آب و ہوا میں پھلتا پھولتا ہے۔ لیکن سال کے ۱۲ مہینے دستیاب ہوتا ہے۔
ادرک میں اہم جزو جنجرول ہے جو کہ ایک بایو ایکٹیو کمپاؤنڈ ہے اور اسے مخصوص خوشبو اور ذائقہ فراہم کرتا ہے۔ایشیای اور کیریبین ممالک میں ادرک کا لہسن کے ساتھ کھانوں میں بہت زیادہ استعمال ہے۔یہ صحت اور غذائیت سے بھرپور ہے۔اس کی افادیت سائنس،تحقیق اور تاریخ سے ثابت ہوتی ہے۔
ادرک کو اس کی طبی خصوصیات کی وجہ سے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
ادرک ثابت،خشک یا پیسٹ کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔
سوزش کم کرنے کیلیے انتہائی مفید ۔
ادرک ایک قدرتی طاقتور اینٹی انفلامیٹری ہے ۔یہ جسم میں سوزش بڑھانے والے ایجنٹس کو روکتا ہے اس لیےسوزش یعنی انفلامیشن کو کم کرنے کیلیے ادرک بہترین چیز ہے۔خشک ادرک آرتھرائٹس یعنی جوڑوں کی سوزش میں ہونے والے درد اور سوزش سے آرام اور سکون فراہم کرتا ہے۔سائنسی تحقیقات میں دیکھا گیا ہے کہ ادرک قوت مدافیت کو بڑھاتا ہے،اور مختلف قسم کے سرطان سے حفاظت فراہم کرتا ہے اور اس کے بڑھنے کی رفتار کو کم کرتا ہے۔
معدے کے تمام مسائل کیلیے بہترین ٹانک ۔
(ادرک کے فوائد) ادرک معدے کی حرکت کو بڑھاتا ہے جس سے کھانا آسانی سے ہضم ہوتا ہے۔ادرک میں موجود کاپر،میگنیزیم،مینگنیز،پوٹاشییم اور وٹامن بی6 معدے کیلیے بہت فائدہ مند ہیں۔تاریخی طور پر ادرک کو معدے کی تکلیف کی علامات کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔یہ درد سے جلد نجات دلاتا ہے اور ادرک میں موجود پری بایوٹکس ہاضمے کو بہتر کرتےہیں۔یہ پیٹ سے زائد گیس کو بھی خارج کرتا ہے۔ ۔قبض اور پیٹ کے پھولنے کی شکایت کو دور کرتا ہے۔
ادرک کا استمعال جگر اور بلڈ پریشر کے مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔
مختلف تحقیقات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ادرک کے سپلیمنٹس جگر کے امراض کیلیے بہت کارآمد ہیں اگر مناسب مقدار میں لیے جائیں۔ادرک میں موجود جنجرول اور شوگاؤل سوزش اور جگر کے خول کو نقصان سے بچاتے ہیں۔نہ صرف یہ بلکہ ادرک جگر کی مضر صحت زہریلی مادوں سے بھی حفاظت کرتا ہے۔
قدرتی علاج کو مدنظر رکھتے ہوئےانسان اور جانور دونوں میں ادرک کے استعمال سے بڑھے ہوئے بلڈ پریشر میں واضح کمی دیکھی گیٔ۔یہ کیلشیم چینل بلاکر اور ACE inhibitor کے طور پر کام کرتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کم کرنے کی دواوؤں کا طریقہ کار ہے۔
وزن گھٹانےکا بہترین نسخہ ۔
وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد ادرک کےمناسب مقدار میں استعمال سے اپنے وزن میں کمی دیکھ سکتے ہیں۔ ادرک جسم سے ‘بیڈ’ کولیسٹرول کو کم کرتا ہےاورچربی جلانے کی صلاحیت کو بھی بڑھاتا ہے۔ادرک کا پانی پینےسے پیٹ کی سخت چربی گھلتی ہے اور موٹاپے میں کمی آتی ہے۔
ادرک قوت مدافیت کو بڑھاتا ہے ۔
ادرک میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل خصوصیات شامل ہیں۔جس کی وجہ سے یہ مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے۔ادرک کے استعمال سے بند ناک اور سائنسس کو کھولنے میں آسانی ہوتی ہے۔ زکام، کھانسی،بہتی ہویٔ ناک،سینے کی جکڑن اور گلے کی خراش میں بھی ادرک کی چائے پینےسے یا ادرک کو ابال کر پینے سے یہ تمام مسائل ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
بھوک بڑھانے کیلیے آزمودہ
کچھ لوگوں کو بھوک نہ لگنے کی شکایت ہوتی ہے ۔ایسے میں ادرک کارآمد ہے کیونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے جس کے باعث کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے اور بھوک زیادہ لگتی ہے۔ادرک کے رس کو ایک چمچ شہد کے ساتھ لینے سے بھوک بڑھتی ہے۔
سفر کے دوران۔
کچھ لوگوں کو اونچایٔ یا سطح سمندر سے نیچے سفر کے دوران متلی اور دست کی شکایت ہوتی ہے ،سفر سے پہلےادرک کا استعمال متلی کی کیفیت سے بھی آرام دلاتا ہے اور موشن سکنس میں نہایت کارآمد ہے۔
ذیابطیس کی روک تھام ۔
شوگر کے مریضوں کیلیے ادرک نہایت مفید ہے۔ادرک کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول میں کمی آتی ہےکیونکہ یہ جسم میں داخل ہو کرمخصوص ریسیپٹر کو بند کرتا ہے جس سے اانسولین متوازن رینج میں آجاتی ہے۔
بالوں کیلیے۔
ادرک سر کی جلد کے خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے جس سے بال تیزی سے لمبے اور صحت مند ہوتے ہیں۔
ادرک میں موجود اینٹی مائیکروبیل پراپرٹیز خشکی اور ڈینڈرف سے بھی نجات دلاتا ہے۔اس میں موجود وٹامن اور منرلز خاص کر زنک بالوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے اور بالوں کو گرنے سے بچاتا ہے۔
جلد کے داغ دھبوں سے نجات ۔
ادرک میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس جلد کے داغ دھبوں کو ہلکا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ساتھ ہی ساتھ جلد کو تازگی فراہم کرتا ہے۔ادرک کو پاؤڈر کی شکل میں جلد پر استعمال کریں۔
Maira Salman
زیتون کا استعمال آپ کی زندگی بدل سکتا ہے_ Zaitoon Oil
(شہد کے فوائد اور استعمال کرنے کے مختلف طریقے ) – Benefits of honey