معروف سیاسی و سماجی شخصیث عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے۔وو اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔
ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی اپنی رہائش گاہ پر بے ہوش پائے گئے اور انہیں ان کے نوکر نے تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق صبح سویرے لیاقت کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد ٹی وی میزبان کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد میں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
دریں اثناء قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایم این اے کے انتقال کی خبر ملتے ہی اجلاس جمعہ کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا۔
لیاقت نے مارچ 2018 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور عام انتخابات میں کراچی سے ایم این اے منتخب ہوئے۔
جولائی 1971 میں پیدا ہونے والے حسین پہلی بار 2002 کے عام انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 249 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور انہیں وزیر مملکت برائے مذہبی امور مقرر کیا گیا۔
حسین جولائی 2007 تک مذہبی امور کے وزیر مملکت تھے، جب ان کی پارٹی نے انہیں وزیر کے عہدے سے، اور قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے اپنی نشست سے مستعفی ہونے کو کہا۔
بعد ازاں 2008 میں انہیں ایم کیو ایم سے نکال دیا گیا۔