کلونجی سے وزن کم کرنے کا نسخہ اور کلونجی کے دیگر فوائد

Overcoming obesity from black seeds

حدیث مبارکہ جس کا کم و بیش ترجمہ ہے

“کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے”.

کلونجی جسے بلیک سیڈز کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے ہمارے سیارے پر ایک ایسی معجزاتی نعمت ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں.اس سے وزن کم کرنے کے کئی نسخے ہیں جن میں دو تسلیم شدہ اور آزمودہ درج ذیل ہیں.

نسخہ 1

ایک گلاس نیم گر پانی لیں.ایک چائے کا چمچ کلو نجی لیں.
اس طرح ایک چائے کا چمچ کالی مرچ لے لیں.
چائے کا ایک چمچ شہد اور لیمو لے لیں.
کلونجی کالی مرچ، شہد اور لیمو کو نیم گرم پانی میں مکس کر لیں.
اور صبح نہار منہ مذکورہ بالا پانی کا دس روز تک استعمال کریں تو آپ کے وزن میں اچھی خاصی کمی دیکھنے کو ملے گی.
یادر کھیے مذکورہ بالا نسخے کے ساتھ آپ کیلریز گن کر کھانا کھائیں.
آپ گوگل سے معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کو ایک دن میں کتنی کیلریز مطلو ب ہیں.
اس کے ساتھ ہلکی پھلکی سیر بھی ضرور کریں.
انشاء اللہ کچھ روز ایسا کرنے سے آپ کے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی.

نسخہ 2

پچاس گرام کلونجی لیں.
پچاس گرام پیاز کے بیج حاصل کریں.
اس میں سو گرام لیمو کا رس شامل کریں.
اس کے بعد مرکب کو سکھانے کا اہتما م کریں.لیمو کا رس مکمل طور پر خشک ہونا چاہیئے .
بعدازاں سفوف کو اچھی طرح پیس لیں.اور اسے ہر کھانے کے بعد استعمال کریں.ایسا کرنے کے کچھ روز بعد آپ اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی نوٹ کریں گے.
یادر کھیے مذکورہ بالا نسخے کے ساتھ آپ کیلریز گن کر کھانے کا استعمال کریں.
آپ گوگل سے معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کو ایک دن میں کتنی کیلریز مطلو ب ہیں.
اس کے ساتھ ہلکی پھلکی سیر بھی ضرور کریں.

کلونجی کے دیگر فوائد

شوگر کے مریضوں کے لئے کلونجی بہت فائدہ مند ہے.
ڈاکٹرز اور ماہرین کے مطابق کلونجی اینٹی انفلیمٹری ہے یعنی ہمارے جسم میں کوئی انفلیمیشن ہوجائے تو کلونجی ہمارے جسم کو اس انفلیمیش سے لڑنے میں مدد دیتی ہے.
کلونجی جگر کے لئے بہت سود مند ہے.جگر کے کسی بھی مرض میں مبتلا مریضوں کو کلونجی ضرور استعمال کرنی چاہیئے.
کلونجی السر کے لئے بہت فائد ہ مند ہے.تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ جن لوگوں کو السر کی بیماری تھی ، اُنھیں کلونجی کا استعمال کروایا گیا تو اُن کے السر کا مسئلہ کسی حد تک دور ہوگیا.
کلونجی ایک بہت ہی مفید انٹائے آکسیڈنٹ ہے. انٹائے آکسیڈنٹ آپ کوکینسر سے بچاتا ہے یعنی کیسنر کے مریضو ں کے لئے کلونجی بہت مفید ہے.
کلونجی کولیسٹرول کے لیول کو ریگولیٹ کرتی ہے.
پیٹ اور معدے کے امراض کے لئے کلونجی بہت فائدہ مند ہے.
کلونجی گیس کے مریضوں کے لئے بہت سود مند ہے.
دماغی کمزوری کے لئے کلونجی بہتردوائی ہے.
اس کے علاوہ کلونجی خواتین کے مسائل جیسا کے پیریڈز کے مسائل میں بہت کار آمد ہے.
اسے کھانے سے جسم کی خشکی دور ہوتی ہے.
کلونجی کا تیل جسم پر لگانے سے تل ختم ہوجاتے ہیں.
سرکہ کلونجی میں ملا کر کھانے سے بلغم ختم ہوتی ہے.
مردانہ کمزوری کے لئے بھی کلونجی بہت کار آمد ہے.
چہرے پر کیل مہاسوں کو بھی کلونجی دور کر سکتی ہے.

ابلیس (شیطان) تو قید میں تھا پر و ہ کون تھا؟

دلچسپ سوالات کے جوابات

اپنا تبصرہ بھیجیں