سنیک ویڈیو ایپ سے پیسہ کمانے کے منفرد طریقے

How to earn money through snack video?

تعارف

سنیک ویڈیو ایک پلیٹ فارم ہے جو آپ کو مختصر ویڈیو دیکھنے ، اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ کرنے، لائک کرنے، کمنٹ کرنے اور شیئر کرنے اور پیسے کمانے کے مواقعے فراہم کرتا ہے.یعنی یہ ایپ ٹک ٹاک ایپ جیسی خصوصیات رکھتی ہے.جس طرح ٹک ٹاک پر پیسے کمائے جاتے ہیں. وہی طریقے سنیک ویڈیو پر استعمال کرتے ہوئے آپ پیسے کما سکتے ہیں.

کیا سنیک ویڈیو پر پیسہ کمانا آسان ہے؟

چونکہ ٹک ٹاک پرانی ایپ ہے جس پر کچھ عرصہ کے لئے پابندی بھی لگا دی گئی تھی.تاہم اب یہ ایپ اپریشنل ہے. مگر وہاں سردست مقابلہ بہت سخت ہے .

لہذا سو میں سے صرف ایک شخص ٹک ٹاک سے پیسے کما سکتا ہے.جبکہ سنیک ویڈیو ایک نیو ایپ ہے. جہاں مقابلہ ٹک ٹاک کے موازنے میں زیادہ سخت نہ ہے.یعنی سنیک ویڈیو پر اگر درست طریقہ کار اپناتے ہوئے کام کیا جائے، تو وہاں سے بآسانی پیسہ کمایا جا سکتا ہے.

ایپ ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ؟

سب سے پہلے سنیک ویڈیو ڈاون لوڈ کریں، اور اُس پر ایک اکاونٹ بنائیں . اکاونٹ بنانے کے بعد آپ کو ایک کوئن کا آپشن ملے گا .جس پر آپ نے کلک کرنا ہے .آپ کو ایک آپشن ملے گی جس پر لکھا ہوگا ان پٹ دی انویٹیشن کوڈ .

اُس آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ نے اپنے کسی بھی فرینڈ کا کوڈ انٹر کرنا ہے.وہ کوڈ اینٹر کرنے کے بعد آپ کا اکاونٹ پیسے کمانے کے لئے تیار ہو جائے گا.

اپنے فرینڈ کا کوڈ انٹر کرنے کے بعد آپ کو اپنا ایک کوڈ ملے گا .جو اگر آپ اپنے کسی فرینڈ کے ساتھ شیئر کریں گے .اور آپ کا فرینڈ آپ کے کوڈ سے ایپ اکٹیویٹ کرے گا تو اس کے عوض آپ کو تراسی روپے ملیں گے.

اس طرح آپ کے دوست کا اکاونٹ بھی کمائی کے لئے تیار ہو جائے گا.

سنیک ویڈیو سے پیسے کمانے کے کئی طریقے متعارف کروائے جاچکے ہیں. تاہم تین ایسے طریقے ہیں جو آپ کو با آسانی پیسے بنانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں.

1. انوائٹ اینڈ فرینڈ میتھڈ

سنیک ویڈیو کے پیج پر آپ کو دو آپشن نظر آئیں گیں ایک انوائٹ کا آپشن ہوگا اور اُس کے نیچے ایک ریفرل کوڈ ہوگا.انوائٹ کی آپشن سے آپ نے لنک شیئر کرنا ہے. اور ریفرل کوڈ سے آپ نے گو کے بٹن کی آپشن پر جا کر یوزرز کو جوائن کروانا ہے .ایسا کرنے سے آپ کو ایک سو چالیس روپے ملیں گے. اور آپ کے ریفرنس سے کوئی بندہ اکاونٹ بناتا ہے تو اُسے ویڈیو دیکھنے کے پیسے ملیں گے.

آپ نے جو ویڈیو بنائی ہے اُس کے لنک کو کاپی کر کے تمام سماجی ویب سائٹس فیس بک وغیرہ پر شیئر کریں .آپ گوگل کے ذریعے گروپ تلاش کر کے اُنھیں جوائن کرنے کے بعد وہاں اپنا لنک، ویڈیو شیئر کر سکتے ہیں.

جتنے بھی پیسے آپ کمائیں گے اُس کے آپ کو کوئنز ملیں گے.جو اگلے روز صبح آٹھ بجے پیسوں میں تبدیل ہوجائیں گے . اگر ایک دن میں کوئنز پیسوں میں کنورٹ نہیں ہوتے.تو تین سے چار دن کا انتظار کرنے کے بعد آپ کے کوئنز پیسوں میں تبدیل ہو جائیں گے.

2. انڈائیریکٹ میتھڈ

اگر یہ طریقہ کار بہتر انداز میں اپنایا جائے تو آپ باآسانی ایک ماہ میں پانچ سے چھ لاکھ روپے ماہانہ کما سکتے ہیں.اپنے یوزرز کو استعمال کرنے کے بعد اُن کی سپانسرشپ کرنا ، اُن کی برینڈنگ کرنا یا اُنھیں کسی پلیٹ فارم پر بھیج کر پیسے کمانے کے لئے آپ کے کم از کم پانچ ہزار فالوورز ہونا ضروری ہیں.

اتنے فالوورز سنیک ویڈیو پر باآسانی بنائے جا کر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے بعد پیسے کمائے جاسکتے ہیں.

پانچ ہزار فالوورز ہٹ کرنے کے بعدآپ ایک ویڈیو اپ لوڈ کر کے اُسے ڈاون لوڈ کرتے ہیں تو آپ کو دو سے تین ہزار تک ویوز مل سکتے ہیں.

ایک ہزار ویوز حاصل کرنے کے بعد آپ نے اپنے برینڈ کی پرموشن کرنی ہے.پرموشن کسی بھی چھوٹی موٹی چیز کوئی چاکلیٹ ، کینڈی ، ریزر وغیرہ کی کر سکتے ہیں.

اگر برینڈ کو پرموٹ کرتے ہوئے آپ ایک یا دو ویڈیوز ڈالتے ہیں تو باآسانی آپ پانچ سو سے چھ سو روپے کما سکتے ہیں.

سنیک ویڈیوز پر یوزرز بہت زیادہ ایکٹو ہوتے ہیں .اگر آپ ہفتہ وار ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں. جس کے ذریعے آپ اپنے یوزرز کو آگاہ کرتے ہیں کہ آپ نے یو ٹیوب چینل تخلیق کیا ہے . یا آپ نے انسٹا گرام آئی ڈی بنایا ہے.یا آپ نے کوئی بھی ایسی چیز متعارف کروائی ہے، جہاں آپ کے یوزرز آپ کو فالو کر سکیں.

اس اعلان سے آپ کے یوزرز نئے متعارف کردہ پلیٹ فارم پر جاکر آپ کو فالو کریں گے. جہاں سے اصل میں آپ کی کمائی ہو رہی ہوگی.یعنی آپ سنیک ویڈیو کے یوزرز اپنے یو ٹیوب چینل پر بھیج کر کمائی کر سکتے ہیں.

3. ڈائریکٹ میتھڈ

سنیک ویڈیو کے اکاونٹ ویڈیو میں دو شرائط رکھی گئی ہیں :
آپ کے سنیک ویڈیو کے آئی ڈی پر پانچ ویڈیوزاور آپ کے دو سو فالوورز ہوں تو آپ کو وہاں لائیو کا آپشن ملے گا.

لائیو آپشن

پانچ سے چھ ہزار فالوورز بنانے کے بعد آپ لائیو آتے ہیں. جب آپ کو دو سے تین سو لوگ دیکھ رہے ہونگے.اگر آپ معیاری ویڈیوز ڈال رہے ہیں تو آپ کے ضرور سنجیدہ فینز ہونگے .جو آپ کو دیکھیں گے جب کبھی آپ لائیو آئیں گے .

وہ آپ کو گفٹ بھیجیں گے .آپ کے فرینڈز اور فینزگفٹ کو پر چیز کرتے ہیں.یعنی ڈائیمنڈز خریدتے ہیں. اور پھر وہ آپ کو بھیجتے ہیں .جیسے ہی وہ آپ کو گفٹ بھیجتے ہیں تو وہ گفٹ کنورٹ ہو کر آپ کے ڈائمنڈ سیکشن میں جمع ہو جاتے ہیں اور وہاں سے والٹ کو بینک اکاونٹ یا کسی بھی انٹرنیشنل اکاونٹ کے ذریعے ودڈراء کروا یا جاسکتا ہے .

لمحہ موجود کی طاقت

اِک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں