آن لائن ارننگ کے بہترین طریقے اورذرائع جانئیے اور لاکھوں کمائیں!

آن لائن ارننگ سے اب کون واقف نہیں ؟

-پاکستان میں  بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے ہر انسان اپنی مالی بحالی کے لیے پیسے کمانے کا خواہش مند ہے 

 اور بہترین مواقع کی تلاش میں رہتا ہے۔ اس کے لیے آن لائن ارننگ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں ہر انسان اپنی صلاحیتوں کے مطابق  حلال طریقے سے  کمائی کرسکتا ہے۔

آن لائن ارننگ کے ذرائع

پاکستان میں  آن لائن ارننگ کے بہت سی سے طریقے دستیاب ہیں جیسے کہ:

  • فری لانسنگ

  • ڈیٹا اینٹری

  • بلا گنگ

  • آن لائن ٹیچنگ

مواد تحریر ،گرافک ڈیزائننگ، ڈیجیٹل مارکٹنگ کی طرح اور بھی بہت سے طریقوں سے آن لائن کمائی  کی جاسکتی ہے۔ 

آن لائن ارننگ کے لیے مخصوص ایپس

 -اس کے لیے بےشمار ایپس موجود ہیں۔ بہترین اور سب سے زیادہ استعمال کی جا نے والی ایپس مندرجہ ذیل ہیں

  • فری لانسنگ کے لیئےاپ ورک اور فائیور

  •  انسٹاگرام اور یو ٹیوب 

  •  زوم ایپ 

اور اس کے علاوہ اور بھی مختلف پلیٹ فارم پر آن لائن کمائی کی جا سکتی ہے۔

 مثبت اور منفی پہلو

آن لائن کمائی سے آپ اپنے گھر بیٹھے آ سانی سے انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے سکتے ہیں۔آپ اپنی آسانی کے مطابق کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ کام کرسکتے ہیں۔سب سے بڑا فائدہ یہ کہ آپ  کسی بھی انجان فرد یا کمپنی کے ساتھ بغیر کسی مشکل کے کام کرسکتے ہیں۔

آن لائن ارننگ کے ذریعے آفس یا کسی بھی کام کی جگہ آنے جانے کا وقت بچتا ہے۔اور اس سے  زیادہ کمائی کر سکتے ہیں۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے دیکھا جائے تو آن لائن کمائی  ایک محفوظ ذریعہ ہے اور اس میں کسی قسم کے خلل اور بندش کا خدشہ بھی نہیں ھوتا ۔مثبت اثرات کے علاوہ  اس کے  منفی  اثرات بھی  ہیں

 البتہ، آن لائن کمائی میں دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔ ضرورت سے زیادہ کام کرنے سے دماغ تھکاوٹ محسوس کرتا ہےاور لیپ ٹاپ پر کام کرنے سے نظر پر اثر پڑتا ہے۔

گھریلوں خواتین  اپنی ویب سائٹ یا پیج بنا کر ملک بھر میں اپنے بنائے ہوئے کپڑے یا کسی اور چیز کو بیچ کر کمائی کر سکتی ہیں۔اس کے علاوہ فوڈ پانڈا ایپ کے  ذریعے اپنے بنائے گئے کھانے کو فروخت کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ  طلباء کے لئےایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنی ذہانت اور محنت کے ذریعے اپنے اخراجات خود برداشت کرکے اپنے والدین کے مالی بوجھ کو کم کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں