جارجیا کی عورت نے چوبیس سال کی عمر میں بائیس بچے پیدا کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

جارجیا کی عورت نے چوبیس سال کی عمر میں بائیس بچے پیدا کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بچوں کی آرزو تو سب کو ہی ہوتی ہے۔ لیکن اس خاتون نے چوبیس سال کی عمر میں بائیس بچے پیدا کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ اس چوبیس سالہ خاتون کے بائیس بچے دیکھ کر پوری دنیا حیران ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ مزید بچے بھی پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس خاتون کا نام کرسٹینا ہے اور ان کی پیدائش جارجیا میں ہوئی ہے۔ ان کی شادی ایک عام سے فرد سے ہوئی جن سے ان کی ایک بیٹی پیدا ہوئی لیکن ان کے شوہر ان کو دنیا میں اکیلے چھوڑ کر چلے گئے۔ اپنے شوہر کی وفات کے بعد وہ دنیا میں اپنی بیٹی کے ساتھ اکیلی رہ گئیں۔

لیکن بعد میں ان کی ملاقات اوزترک نامی ایک مرد سے ہوئی۔ اوزترک دراصل ایک کڑور پتی تھے اور جارجیا میں چھٹیاں گزارنے آئے تھے۔ دونوں کو آپس میں محبت ہو گئی۔ اوزترک کرسٹینا سے عمر میں کافی بڑے تھے لیکن پھر بھی دونوں نے شادی کر لی۔

کرسٹینا اور اس کے شوہر اوزترک کو زیادہ بچوں کا شوق تھا لیکن ایک عورت آخر زیادہ سے زیادہ کتنے بچے پیدا کر سکتی ہے۔ اس لیے انہوں نے زیادہ بچے پیدا کرنے کے لیے سروگیسی ( Surrogacy ) کا طریقہ کار اپنایا۔ انہوں نے ایسی عورتیں ڈھونڈیں جو ان کو اپنی کوکھ کرائے پر دے سکتی تھیں۔ کرسٹینا وقفے وقفے سے ایک نئی عورت کی کوکھ میں اپنا بچہ منتقل کرتیں اور وہ عورت اس بچے کو جنم دیتی۔

اس طرح بہت کم عرصے میں اوز ترک اور کرسٹینا نے بائیس بچے پیدا کر لیے۔

اوزترک ایک امیر اور کروڑ پتی انسان ہیں۔ وہ تمام بچوں کی پرورش اچھے انداز سے کر رہے ہیں۔ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے انہوں نے کئی آیا رکھی ہیں جو ان کے بچوں کا خیال رکھتی ہیں۔ اوزترک بچوں کی پرورش پر آنے والے تمام اخراجات برداشت کر رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق وہ اب تک بچوں کی پیدائش اور پرورش پر دس لاکھ روپے خرچ کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے وہ مزید بچوں کی خواہش رکھتے ہیں اور مزید بچے پیدا کریں گے۔

کچھ دنوں بعد سے موبائلز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا۔ واٹس ایپ نے لسٹ مہیا کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں