103 سالہ شخص نے 37 سال کی خاتون سے شادی کر لی, دنیا حیران

103 سالہ شخص نے 37 سال کی خاتون سے شادی کر لی, دنیا حیران

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) عراق کے شہر بغداد میں 103 سالہ شخص نے خود سے 66 سال چھوٹی عورت سے شادی کر لی جس کی عمر 37 سال ہے۔ یہ شادی کسی عام شادی کی طرح نہیں ہوئی بلکہ اس میں پورے گاؤں کو سجایا گیا اور بڑی دھوم دھام سے شادی کرائی گئی۔

مزید تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ عراق کے شہر بغداد میں پیش آیا ہے۔ 103 سال کی عمر کے شخص نے 37 سالہ عورت سے شادی کی۔ شادی کی تقریب میں پورا گاؤں اور علاقے کے لوگ شریک ہوئے۔

عورت کو عروسی لباس میں 103 سالہ دولہے کے پاس رخصت کیا گیا۔ شادی کی یہ تقریبات تین دن تک جاری رہیں اور پورا گاؤں خوشی کا جشن مناتا رہا۔ بوڑھے نے اپنی دلہن کو انگوٹھی پہنائی اور دلہن نے بھی اس کو انگوٹھی پہنائی۔

بوڑھے کا نام فرہود المنصوری بتایا جا رہا ہے۔ یہ فرہود المنصوری کی دوسری شادی بتائی جا رہی ہے جبکہ یہ عورت کی بھی دوسری ہی شادی تھی۔ شادی کی تقریب میں بوڑھے کے پوتوں اور پرپوتوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستانی ڈرامے سے متاثر ہو کر ایک ہندو لڑکی نے اسلام قبول کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں