پاکستان میں بینک اکاؤنٹس چلانے کے لئے بایومیٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے بینک اکاؤنٹس چلانے کے لئے بائیو میٹرک تصدیق سے مستثنیٰ کردیا ہے۔

ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں بینکوں کو بائیو میٹرک تصدیق کے بجائے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ای واریسس کو استعمال کرنے کی اجازت دی

سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو صرف مناسب ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی ، ممکنہ طور پر درست پاسپورٹ ، ویزا کی کاپی ،   (کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ) اور (بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ناختی کارڈ) فراہم کرنا ھونگے۔

قبل ازیں غیر مقیم پاکستانیوں کو غیر فعال بینک اکاؤنٹ کھولنے یا چالو کرنے کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کے لیے اپنے آبائی ملک جانا پڑتا تھا۔

اس اعلان میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے سرکاری اداروں اور غیر ملکی پاکستانی سفارتکاروں کو سخت ہدایات جاری کی ھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں