موسم کی صورتحال پاکستان بھر سے تفصیلی رپورٹ۔

موسم کی صورتحال:اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش۔

پنجاب:خطۂ پوٹھوہار،نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاولدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اورخوشاب میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع۔تاہم بھکر، لیہ ،ڈی جی خان ، ملتان اوربہاولپور کے اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ۔
خیبرپختونخوا: دیر،مالاکنڈ، سوات، کوہستان، بونیر،شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور، مردان ،پشاور،کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اورکرم میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
سندھ: صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی کی توقع۔
بلوچستان : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ شام/رات کے دوران موسی خیل ،بارکھان اور متعلقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ۔
*آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت *: سبی47، دادو 45،جیکب آباد،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی ، تربت ، بھکر، بنوں اور ڈی آئی خان میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
اسلام آباد 21/ 38
لاہور 29/ 38
کراچی 29/ 34
پشاور 24/ 41
کوئٹہ 19/ 37
گلگت 13/ 33
مظفر آباد 21/ 40
مری 18/ 28
فیصل آباد 28/ 40
ملتان 29/ 40
سری نگر 14/ 29
جموں 24/ 36
لہہ 06/ 21
پلوامہ 15/ 27
اننت ناگ 12/ 23
شوپیاں 15/ 26
بارہ مولہ 13/ 24
*محکمہ موسمیات *

موسم کی صورتحال:سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی47، دادو 45،جیکب آباد،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی ، تربت ، بھکر، بنوں اور ڈی آئی خان میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
نواز شریف کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ کیسز کی اپیلیں خارج
لاہور جوہر ٹاؤن میں دھماکہ

اپنا تبصرہ بھیجیں

18 − 7 =