(شہد کے فوائد اور استعمال کرنے کے مختلف طریقے ) – Benefits of honey

Benefits of honeyشہد کے فوائد

تعارف

قدرت نے ہمیں بے شمار اور ان گنت نعمتوں سے نواز ہے .ہم چاہ کر بھی اُس کی نعمتوں کا شمار نہیں کر سکتے.مگر افسوس! کہ ہم کم ہی شکر ادا کرتے ہیں اور قدرت کی عطا کردہ نعمتوں پر غور نہٰیں کرتے.شہد قدرت کی عطا کر دہ نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت جس کا قرآن اور طب نبوی میں کثرت سے ذکر موجود ہے.

کیا قرآن مجید میں‌شہد کا ذکر آیا ہے؟

اللہ تعالیٰ نے قرآن میں شہد کی مکھی سے خطاب کیا ہے.متعلقہ آیت کا کم و بیش ترجمہ کچھ اس طرح ہے
کہ پہاڑوں میں گھر بنا اور جو لوگ درخت لگاتے ہیں اُن کی ٹہنیوں میں گھر بنا، ہرقسم کے پھلوں کا رس چوس ، اور جو راستہ رب نے تیرے یعنی شہد کی مکھی کے لئے متعین کیا ہے اُس پر چلتی جا.
متذکرہ آیت سے واضح ہے کہ شہد کی مکھی کو شہد تیار کرنے کا حکم دیا جارہا ہے.

کیا احادیث مبارکہ میں شہد کا ذکر آیا ہے؟

ہمارے پیارے نبی شہد کو بہت پسند فرمایا کرتے تھے اور آپ اُسے بہت شوق سے کھایا کرتے تھے.آپ کی حدیث ہے جس کا کم و بیش ترجمہ ہے
جو شخص ہر مہینے میں تین صبح شہد چاٹ لیا کرےتو اُسے بڑی بیماری نہیں پہنچے گی.

سائنس کا شہد کے بارے مٰیں کیا کہنا ہے؟

سائنس بھی شہد کو ایک قدرت کی عطا کردہ اہم نعمت قرار دیتی ہے اور اس میں جو اجزاء پائے جاتے ہیں اُنھیں صحت بخش قرار دیتی ہے.

benefits of honey

شہد کے کیا فوائد ہیں؟

شہد کے بے شمار فوائد ہیں جن میں چند اہم فوائد درج ذیل ہیں:-

1.کیا چہرے کی جلد کے لئے فائدہ مند ہے؟

شہد کو اگر کھا یا جائے یا  چہرے پر لگایا جائے تو چہرے کی رنگت نکھرتی ہے.شہد کے متواتر استعمال سے چہرے کی جلد صحت مند چمکدار ہو جاتی ہے.

2. شہد کے استعمال سے یااسے چہرے پر لگانے سے چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں دور ہو جاتی ہیں.شہد چہرے سے کیل مہاسے ، دانے ، پھنسیوں وغیر ہ کا خاتمہ کرتا ہے.

3. صبح خالی پیٹ کلی کر کے ایک چمچ شہد کے استعمال سے دمے اور ٹی بی جیسے امراض سے محفوظ رہیں گے.

4.شہد میں اینٹی آ کسیڈنٹ ہوتا ہے جو جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے.

5. شہد کے استعمال سے وزن بھی کم ہو سکتا ہے کیونکہ شہد جسم کے میٹابولز کو موثر اور تیز کرتا ہے.

6.شہد کے استعمال سے جسم کا کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے یعنی شہد جسم میں‌کولیسٹرول کے اضافے کو روکتا ہے.

7.شریانوں کوسکٹرنے سے بچاتاہے اس طرح انسان دل کی امراض میں لاحق نہ ہوتا ہے.روزانہ ایک گلاس پانی کے ساتھ دو سے تین چمچ شہدکا استعمال دل کو صحت مند رکھتا ہے.

8.شہد کے استعما ل سے دماغ تیزہوتا ہے.

9.سر کی خشکی دور ہوتی ہے.

10.سونے سے پہلے اگر ایک گلاس پانی میں دو سے تین چمچ شہد ملا کر پیئے تو بہترین نیند آتی ہے.

11.گلے کی خرابی اور کھانسی دور کرتا ہے.

12.شہد سے جسم میں‌طاقت اور توانا ئی آتی ہے.

13.شہد سے بندہ صحت مند اور دیر پا جوان رہتا ہے.

14.شہد قدرتی ملٹی وٹامن ہے یعنی شہد کا استعمال کرنے والے شخص کو کسی آرٹی فیشل ملٹی وٹامن کی ضرورت نہیں.

15.شہد پانی میں‌ملا کر پینے سے چھاتی سے بلغم کا خاتمہ ہوجاتاہے.

16.اگر شہد کو ٹھنڈے پانی میں ملا کر استعمال کریں تو آپ کا ہائی بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے.

17.شہد قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے.

18.اسی طرح ٹھنڈے پانی میں ملا کر پینے سے دوران خون پر مثبت اثرات پڑتے ہیں.

19.دودھ میں ملا کر پینے سے جسم میں خون پیدا ہوتا ہے.

20.جبکہ جسم میں پہلے سے موجود خون کی صفائی کرتا ہے.

21.ماہ رمضان کے دوران سحری سے قبل ایک گلاس دودھ میں‌شہد ملا کر پی لیں تو روزے کے دوران بھوک پیاس نہیں لگے گی اور جسم میں تھکان اور کمزوری محسو س نہیں ہوگی.

22.پھلوں کے سر کے میں شہد ملا کر پیئے تو سینے کی جلن دور ہو جاتی ہے.

23.شہد میں آنکھوں کی تمام بیماریوں کا علا ج ہے.اس کے استعمال سے نظر کمزور نہیں ہوتی .

24.اگر مسوڑھوں پر لگائیں تو مسوڑھوں کا ورم ختم ہو جاتا ہے.

25.اگر دانتوں پر لگائیں تو دانٹ مضبوط ہوجاتے ہیں.

26.یہ تھائیرائیڈ کو دور کرتا ہے.

27.شہد کے استعمال سے گردوں کا ورم ٹھیک ہوجاتا ہے.

28.پھیپھڑوں کے ہر مرض کا علا ج ہے.

29.پانی کی کمی کو دور کرتا ہے.

30.جگر کو صحت مند رکھتا ہے.جگر کی ہر بیماری کو دور کرتا ہے.

31.آنتوں کی ہر قسم کی بیماری کو دور کرتا ہے.

32.قبض کو دور کرتا ہے.

33.نظام ہضم کو ٹھیک کرتا ہے.

34. ہاتھوں پر لگائیں تو ہاتھ صحت مند رہیں گے، پاؤں پر لگائیں تو پاؤں کی ایڑیاں نہیں پھٹتی.

کیا بادام اور شہد کا استعمال فائدے مند ہے؟

رات کو سات بادام پانی میں بھگو کر رکھ دیں.اور صبح نہار منہ کھانے کے بعد ایک چمچ شہد کھالیں تو دماغٰ کمزوری دور ہو گی.نظر کمزور نہیں ہوگی.آنکھیں صحت مند رہیں گی اور آپ آنکھوں کی ہر قسم کیبیماری سے محفوظ رہیں‌گے.

تجزیہ

متذکرہ بالا فوائد سے عیاں ہے کہ شہد ایک عظیم نعمت اور قدرت کی جانب سے ایک بہت بڑا انعام ہے.سر سے لے کر انگوٹھے کا علاج اس نعمت میں موجود ہے.اگر وزن کم کرنا ہے تو صبح شام پانی میں دو تین چمچ شہد ملا کر پینے سے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی.اسی طرح جو شخص کمزور ہیں تو شہد کو صبح شام دودھ میں ملا کرپیئے تو اُن کے وزن میں‌خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے.

شہد کو جس طرح استعمال کریں گے اُسی طرح اس کے نتائج اور فوائد حاصل ہونگے.مگر سب سے زیادہ فائدہ براہ راست استعمال کرنے میں ہے.یادر کھیے ! شہد کو کبھی بھی بہت زیادہ گرم یا بہت زیادہ ٹھنڈا کر کے استعمال ہر گز نہ کریں .اس طرح شہد کے اند ر قدرتی اجزاءکا خاتمہ ہوجاتا ہے اور فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے.اسے ہمیشہ نیم گرم اور نیم ٹھنڈے پانی میں ملا کر استعمال کرٰیں.

جن لوگوں کے جسم میں گرمی زیادہ ہوتی ہے اُنھیں شہد کے استعمال سے جلن ہو سکتی ہے لہذا ایسے افراد پھلوں کے سرکے میں شہد ملا کر استعمال کریں تو جلن کی شکایت نہ ہوگی.

میٹابولزم کو تیز کرنے اور موثر بنانے والی غذائیں

شوگر کنٹرول کرنے کے طریقے

اپنا تبصرہ بھیجیں