الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے منحرف ہونے والے پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان اسمبلی کو ان کی نشستوں سے برطرف کردیا۔

منحرف اراکین اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کر دیا ہے. مزید تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کے خلاف فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔ کمیشن  نے منحرف ہونے والے پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کے خلاف ریفرنس مںظور کرتے ہوئے انہیں اسمبلی کی نشستوں سے برطرف کردیا۔

یہ فیصلہ کمیشن کے تین رکنی بنچ نے سنایا ہے اور یہ
فیصلہ پرویز الہی کے ریفرینس پر سنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا جس پر تحریک انصاف نے اپنے ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کرایا تھا۔ یہ ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پے پال کو پاکستان میں لانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں