اسلام آباد میں ریسر سلمیٰ مروت خان کی گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر، ایک شخص جاں بحق ۔ Racer Salma marwat khan hit and run case

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ریسر موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔
اسلام آباد میں ایک تیز رفتار کار، جسے مبینہ طور پر معروف ریسر (Racer Salma Marwat)سلمیٰ مروت خان چلا رہی تھیں، نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔

حادثہ منگل کو اسلام آباد میں F-11 مرکز کے قریب پیش آیا، پولیس نے مزید کہا کہ خاتون ریسر موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے تفتیش کے دوران بتایا کہ متوفی اور زخمی دونوں بھائی ہیں۔
دریں اثناء پولیس نے ان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں ان کے والد ظہور احمد نے کہا کہ میرے بیٹے بشیر احمد اور حمزہ اپنی موٹر سائیکل پر ایف 11 مرکز جا رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار گاڑی ، جسے ایک نامعلوم خاتون چلا رہی تھی، نے انہیں پیچھے سے ٹکر مار دی اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئ۔ جس کے نتیجے میں بشیر احمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ حمزہ شدید زخمی ہو گئے۔

انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
سامسنگ گلیکسی ٹیبلٹ کے متعلق مکمل معلومات- Samsung S6 5G Tablet
ایف آئی آر (مقدمہ) کی تفتیش تبدیل کروانے کا طریقہ کار

اپنا تبصرہ بھیجیں