ہیٹ سٹروک ایک ایسی حالت ہے جو آپ کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے سامنے آتی ہے۔ یہ صورت حال شدید گرمی میں زیادہ جسمانی مشقت کے نتیجے میں سامنے آتی ہے ۔ ہیٹ سٹروک جسمانی درجہ حرارت 40 ڈگری سنٹی گریڈ یا اس سے زیادہ ہوجانے پر نمایاں ہوتی ہے ۔یہ گرمی کے مہینوں میں سب سے عام ہے ۔
ہیٹ سٹروک کی صورت میں ایمرجنسی علاج کی ضرورت ہوتی ہے ۔ وقت پرعلاج نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے دماغ، دل ،گردوں اور پٹھوں کو تیزی سے نقصان ہو سکتا ہے۔اگر علاج میں تاخیر کی جائے تو نقصان زیادہ ہوسکتا ہے۔ اور آپ کو سنگین پیچیدگی آیا موت کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے ۔
ہیٹ سٹروک کی علامات
ہیٹ سٹروک کی درج ذیل علامات ہیں ۔
جسم کا درجہ حرارت زیادہ بڑھ جانا : جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ بڑھ جانا ہیٹ سٹروک کی بنیادی علامت ہے ۔
بدلی ہوئی ذہنی حالت یا ردعمل : الجھن، اشتعال انگیزی ، چڑچڑا پن اور کوما ہیٹ سٹروک ہوجانے کی نشانیاں ہیں ۔
پسینے میں تبدیلی: شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے آپ کو آپ کی جلد گرم اور خشک محسوس ہوگی۔
متلی اور قے: گرمیوں میں متلی اور قے کی کیفیت بھی ہیٹ سٹروک ایک علامت ہوسکتی ہے۔
جلد کا سرخ ہو جانا : شدید گرمی میں جسم کا درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے جلد سرخ ہو جاتی ہے ۔
دل کی دھڑکن اور سانس لینے میں تیزی: ہیٹ اسٹروک کی ایک علامت سانس کا تیز ہو جانا ہے ۔ اور آپ کے دل کی دھڑکن بڑھ سکتی ہے ۔
سر کا درد: ہیٹ اسٹروک کی ایک علامت سر درد کا شدید بڑھ جانا ہے ۔
ہیٹ اسٹروک ہونے کی وجوہات
شدید گرمی میں زیادہ دیر رہنا : ہیٹ سٹروک کی ایک قسم نون ایگزرشنل(کلاسک) ہیٹ سٹروک ہے جو کہ زیادہ دیر گرمی میں رہنے کی وجہ سے پیدا ہو سکتی ہے ۔ اس کا شکار ہونے والے زیادہ تر عمر رسیدہ افراد ہیں۔ اور ایسے لوگ جو پہلے سے ہی کسی مہلک بیماری کا شکار ہیں ۔
سخت کام کرنا : موسم گرما میں شدید جسمانی سرگرمیاں کرنے کے نتیجے میں جسمانی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہیٹ سٹروک ہوتا ہے ۔ ایسے لوگ جن کو شدید گرمی میں سخت کام کرنے کے عادی نہیں ہوتے وہ اس کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
ہیٹ سٹروک سے کس طرح بچا جا سکتا ہے ؟
ہیٹ سٹروک قابل علاج ہے ۔موسم گرما میں اس سے بچنے کے لئے چند اقدامات ضروری ہیں جو کہ نیچے دیے گئے ہیں ۔
ڈھیلے اور ہلکے لباس کا استعمال کریں: تنگ اور گہرے رنگ کے کپڑے پہننے سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت ٹھنڈا نہیں ہو پائے گا ۔
سن برن سے بچیں : سن برن آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو ٹھنڈا ہونے سے متاثر کرتا ہے ۔جب دھوپ میں کہیں باہر نکلیں تو گرمی سے بچنے کے لیے چھتری یا ٹوپیوں کا استعمال کریں ۔سن گلاسز کا استعمال کریں ۔بہتر ہے کہ براڈ سپیکٹرم سنسکرین کم سے کم پندرہ ایس پی ایس کے ساتھ استعمال کریں ۔
مشروبات کا استعمال زیادہ کریں : جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا بہت ضروری ہے اس کے لیے کوشش کریں کہ زیادہ مشروبات کا استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے جسمانی درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
کسی کو بھی کھڑی گاڑی میں نہ چھوڑیں۔ یہ بچوں میں گرمی سے متعلق احکامات کی ایک سب سے بڑی وجہ ہے ۔دھوپ میں گاڑی کا درجہ حرارت دس منٹ میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جاتا ہے ۔
کسی شخص کو گرم موسم میں گاڑی میں چھوڑنا محفوظ نہیں ہے. خاص طور پر جب کھڑکیاں بند ہو اور گاڑی کسی سائے کے نیچے نہ کھڑی ہو ۔