ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے میڈیا کو بتایا کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ ہزار سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
مزید ٹریفک پولیس نے ماسک استعمال نہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساڑھے سات ہزار لوگوں کے بروقت چلان کیے۔