گنجے پن کا شرطیہ علاج

موجودہ دور  میں نہ صرف مرد بلکہ عورتیں بھی گنجے پن کے مسلے سے دو چار نظر آتیں ہیں۔ہر تیسرا شخص گنج پن میں مبتلا ہے۔بال انسان کی خوبصورتی کا اہم جز ہیں لہٰذاکوئی شخص یہ  نہ چاہے گا کہ وہ گنجا ہو جائےاور بالوں کی نعمت سے محروم ہو جائے۔آج کل ویسے تو مارکیٹ میں گنجے پن کے شرطیہ علاج آچکے ہیں جس میں پلانٹیشن بہت تیزی  سےپھل پھول رہا ہے مگر یہ علاج بہت تکلیف دہ ہے۔اسی طرح ایک علاج یہ ہے کہ آپ کے بالوں کا ایک سیمپل لے کر اُسی طرح کےنقلی بال تیار کر کے آپ کے سر پر لگا دیے جاتے ہیں جو دیکھنے میں اصلی لگتے ہیں مگر اکثر لوگ چاہتے ہیں کہ اُن کے کھوئے ہوئے اصلی بال دوبارہ واپس آجائیں۔آج ہم آپ کو گنج   دور کرنے کا شرطیہ علاج بتا رہے ہیں جس کے استعمال سے آپ کے کھوئے ہوئےبال واپس آجائیں گے۔

پہلا نسخہ

کوے کے پر اکٹھے کریں ۔کسی باغ میں چلیں جائیں ۔وہاں تلاش کرنے سے آپ کو وافر مقدار میں کوے کے پر مل جائیں گے۔اُن پروں کو جلا کر اُس کی راک  میں دو بڑے چمچ سرکہ ملا ئیں۔جو مرکب تیار ہو گیا ہے اُسے ایک دن تک رکھیں اور اُس کے بعد روز رات کو سونے سے پہلے  جہاں جہاں گنج ہے وہاں لیپ کریں۔اگر رب نے چاہا تو چار سے چھ مہینے کے استعمال سے آپ کے سر میں بتدریج بال اُ     گ آئیں گے۔اگر آپ گنج کرواکر یہ عمل کریں گے تو اس کا زیادہ فائدہ ہوگا۔

دوسرا نسخہ

بکری کے کھُر لے کر اُنھیں جلانے کے بعد اُس کی راک میں دو بڑے چمچ سرکہ ملائیں۔جو مرکب تیار ہو گیا ہے اُسے ایک دن تک رکھیں اور اُس کے بعد روز رات کو سونے سے پہلے  جہاں جہاں گنج ہے وہاں لیپ کریں۔اگر رب نے چاہا تو چار سے چھ مہینے کے استعمال سے آپ کے سر میں بتدریج بال اُگ آئیں گے۔اگر آپ گنج کرواکر یہ عمل کریں گے تو اس کا زیادہ فائدہ ہوگا۔

lbuttfarhan786@gmail.com

اپنا تبصرہ بھیجیں