گراونڈ میں پھینکا گیا رونالڈو کا ’ آرم بینڈ‘ کتنے میں فروخت ہوا؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے

 

پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹ بالر رونالڈو کا میچ کے دوران گراؤنڈ میں پھینکا گیا ’آرم بینڈ‘ 64 ہزار یورو میں فروخت ہوگیا ہے۔

رونالڈر نے  سربیا سے ورلڈ کپ کوالیفائر میں  امپائر کے  فاؤل قرار دینے پر اپنا آرم بینڈ غصے میں اتار کر پھینک دیا تھا۔میچ کے بعد مقامی فائرمین دیجورڈ ووکیوسک نے گراونڈ میں گرے ہوئے اس بینڈ کو اٹھالیا۔ جس کے بعد انھوں نے  مقامی اسپورٹس چینل کے ساتھ مل کر اسے فلاحی مقصد کیلیے نیلام کرنے کا پروگرام ترتیب دیا جو کہ اب 64ہزار یورو میں فروخت ہوگیا ہے۔حاصل ہونے والی رقم کو ایک بچی کے علاج پر خرچ کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں