کراچی وفاقی اردو یونیورسٹی میدان جنگ میں تبدیل۔ طلباء تنظیموں کے مابین تصادم .اسلام آباد ( اردو بلیٹن نیوز ) گلشن اقبال میں واقع وفاقی اردو یونیورسٹی میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی۔ دو طلباء تنظیموں کے مابین سخت لڑائی جھگڑا اور تصادم ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں دو طلباء تنظیموں, پختون سٹوڈینٹس فیڈریشن اور آئی ایس او کے مابین سخت لڑائی ہوئی۔ دونوں تنظیموں سے وابستہ طلباء لڑائی میں کود پڑے۔ لڑائی کے نتیجے میں کئی طلباء زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کو اطلاع ملی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شرپسند طلباء کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ زخمی طلباء کو ہسپتال لے جایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں تنظیموں کے طلباء میں اختلافات چل رہے تھے۔ جس وجہ سے کشیدگی بڑھی اور لڑائی کی صورت میں نتیجہ رونماء ہوا۔