کراچی میں قبر سے مردے نکالنے والا گورکن پکڑا گیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) کراچی میں اورنگی ٹاؤن سے قبروں سے مردے نکالنے والا مجرم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کے مومن آباد قبرستان میں سے مردے نکالنے والا گورکن گرفتار کر لیا ہے۔ وہ لاشیں جو گورکن نے قبروں سے باہر نکالی تھیں ان کو قبروں کے باہر سے بر آمد کر لیا گیا ہے۔ دونوں لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا ہے جہاں مومن آباد کے قبرستان میں سے ایک گورکن نے دو لاشوں کو قبروں میں سے نکال لیا۔ دو لاشوں میں سے ایک لاش ایک بچے کی ہے جس کو کچھ روز قبل دفنایا گیا تھا۔
پولیس نے گورکن کو گرفتار کر لیا ہے اور لاشوں کو بھی برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بچے کے والد کی شکایت پر کی گئی ہے۔ بچے کی لاش کچھ روز قبل قبر سے نکالی گئی تھی۔ پولیس نے کاروائی کی تو ایک اور قبر سے بھی ڈھانچہ باہر نکلا ہوا ملا۔ پولیس نے اس گورکن کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دوسری لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کے لئے اس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ وہ لاش کس کی ہے۔
پولیس تحقیق کر رہی ہے کہ مجرم نے کس مقصد کے لیے لاشیں نکالی ہیں۔ مجرم پر قبرستان کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اداکارہ صبا قمر کیسا جیون ساتھی چاہتی ہیں؟ صباء قمر نے اہم بیان دے دیا۔