پی ایس ایل 2022 آخر کار کوئٹہ نے دوسرا میچ بھی جیت ہی لیا-

پی ایس ایل 2022 آخر کار کوئٹہ نے دوسرا میچ بھی جیت ہی لیا-

پی ایس ایل 2022 7فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے آخری میچ میں لاہور قلندر کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے ہوا۔لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر204رنز بنائے۔فخر زمان نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 45گیندوں پر 70رنز،شفیق 32، کامران غلام19،ہیری بروک 17گیندوں پر 41اور ویسی 9گیندوں پر 22رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے لُک ووڈ نے 1، غلام مدثر نے 2اور افتخار احمد نے 1وکٹ حاصل کی۔جواب میں کوئٹہ کی ٹیم نے مطلوبہ حدف19.3اوورز میں 207رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ جیسن روئے نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف57گیندوں پر 116رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔جیمز وینس 38گیندوں پر 49اور محمد نواز 12گیندوں پر 25رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جیسن روئے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قارئین کو بتاتے چلیں کہ یہ کراچی میں پی ایس ایل 7کا آخری میچ تھا۔ اس کے بعد 10فروری کو ملتان سلطان کا مقابلہ پشاور زلمی سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا اور فائنل تک سب میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی ہوں گے۔

اگر پوائنٹ ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے توتمام ٹیموں نے 5، 5میچز کھیل لئے ہوئے ہیں اور اس وقت سب سے زیادہ 10پوائنٹس کے ساتھ ملتان سلطان پہلے نمبر پرموجود ہے۔دوسرے نمبر پر 6پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد جبکہ تیسرے نمبر پر 6پوائنٹس کے ساتھ ہی لاہور قلندر ہے۔ پی ایس ایل 2022

پی ایس ایل 7 ,شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری.

اپنا تبصرہ بھیجیں