لڑکی نے نازیبا حرکت کرنے پر لڑکے کو گولی مار دی۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) صوبہ خییبر پختونخواہ کے شہر مردان میں لڑکی نے لڑکے کو اس لیے گولی مار کیونکہ وہ اس کے ساتھ نازیبا حرکت کرتا تھا۔
مزید تفصیلات کے مطابق مردان شہر کی رہائشی سولہ سالہ لڑکی نے اپنے بھائی سے پستول لیا اور عباس نام کے لڑکے کو گولی کا نشانہ بنایا جو اسے تنگ کرتا تھا۔ اس واقعے میں لڑکی کے ساتھ لڑکی کا بھائی بھی شامل تھا۔ عباس نامی لڑکا لڑکی کو مسلسل تنگ کر رہا تھا۔ کئی بار اسے منع بھی کیا گیا تھا لیکن وہ باز نہیں آ رہا تھا۔
جب لڑکی زیادہ تنگ آ گئی تو اس نے اپنے بھائی سے پستول لے کر اپنے پاس رکھ لیا۔ لڑکے نے دوبارہ تنگ کرنے کی کوشش کی تو لڑکی نے بھائی سے لیے ہوئے پستول سے لڑکے پر فائر کر دیا۔ لڑکی نے لڑکے کے سینے پر فائر کیا تاہم وہ صرف زخمی ہوا۔ لڑکے کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
لڑکی اور اس کے بھائی نے پہلے سے اس لڑکے پر مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ لڑکا کئی سال سے لڑکی کو تنگ کر رہا ہے۔ ایک بار کھیتوں میں بھی دست درازی کی کوشش کر چکا ہے۔ انہوں نے مجبور ہو کر ایسا قدم اٹھایا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے لیے بری خبر , ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد کا ساتھ دے دیا۔